معاہدہ کراچی کیخلاف آزادی پسند تنظیم متحدہ کشمیر پیپلزنیشنل پارٹی کے زیراہتمام مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ

کشمیر بنے گا خود مختار ،جبری ناطے توڑ دو ،کشمیر ہمارا چھوڑ دو ،جیوے کشمیر ،میری جان ‘جموں گلگت بلتستان کے نعرے

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) 28اپریل 1949کے معاہدہ کراچی کے خلاف آزادی پسند تنظیم متحدہ کشمیر پیپلزنیشنل پارٹی کے زیراہتمام دارالحکومت مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کشمیر بنے گا خود مختار ،جبری ناطے توڑ دو ،کشمیر ہمارا چھوڑ دو ،جیوے کشمیر ،میری جان ،جموں گلگت بلتستان کے فلگ شگاف نعرے ،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر شفیق اعوان ،راجہ عمیر ،راجہ جہانداد ،کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ضلعی صدر فرحان جاوید ،راجہ زرنوش ،راجہ جہانزیب ،راجہ شاہزیب ،ارباب اور ناصر جہانگیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ کراچی تقسیم کشمیر کی ایک سازش تھی کشمیر کو تین حصوں میں منقسم کرکے ہماری یکجہتی پر وار کیا گیا اوراب گلگت بلتستان کو پاکستان کو پانچواں صوبہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے مقررین نے کہا کہ ریاست کی مکمل آزادی ،خودمختاری ،وحدت کی بحالی غیر ملکی قابض افواج کے انخلا اور ریاستی وسائل پر عوام کے حق ملکیت کو تسلیم کیے جانے تک پی این پی سردار شوکت علی کشمیری کی قیادت میںاپنی جدوجہد جاری کررکھے گی اس موقع پر انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے پاس کردہ قرار دادوں پر عمل درآمد کرواتے ہوئے ریاست کے تمام منقسم حصوں سے غیر ملکی افواج کا انخلاء عمل میں لائے تاکہ برصغٰیر کے اندر پائیدار امن کا قیام شرمندہ تعبیر ہوسکے اور دو کروڑ کشمیریوں دنیا کے اندر ایک باوقار آزادقوم کے طور اپنی شناخت مل سکے۔