Live Updates

کل ملکی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی جلسہ ہونے جارہا ہے ، دو تین معاملات پر بڑی تشویش ہے ، شفقت محمود

مختلف جگہوں پر ن لیگی کے کارکن پی ٹی آئی کے بینرز اور پوسٹرز پھاڑ رہے ہیں ن لیگ اور شہباز شریف کی جاتی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کے اپنی حرکتوں سے باز آجائیں ، جو کچھ کررہے ہیں اس سارے واقعات کی ذمہ داری شہباز شریف کی انتظامیہ پر آئے گی جلسے کے لئے موٹروے پولیس اور دیگر انتظامیہ کو بھی مناسب انتظامات کے لیے کہیں گے ، شام کو عمران خان لاہور پہنچ رہے ہیں، جشن میں شریک ہوں گے سب شہری بھی شرکت کریں ، پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شفقت محمود نے کہاہے کہ کل 29 اپریل کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی جلسہ ہونے جارہا ہے ، دو تین معاملات پر بڑی تشویش ہے ، مختلف جگہوں پر ن لیگی کے کارکن پی ٹی آئی کے بینرز اور پوسٹرز پھاڑ رہے ہیں ،ن لیگ اور شہباز شریف کی جاتی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کے اپنی حرکتوں سے باز آجائیں ، جو کچھ کررہے ہیں اس سارے واقعات کی ذمہ داری شہباز شریف کی انتظامیہ پر آئے گی ، جلسے کے لئے موٹروے پولیس اور دیگر انتظامیہ کو بھی مناسب انتظامات کے لیے کہیں گے ، شام کو عمران خان لاہور پہنچ رہے ہیں، جشن میں شریک ہوں گے سب شہری بھی شرکت کریں ۔

ان خیالات کااظہار شفقت محمود نے میاں محمود الرشید، ولید اقبال ، چوہدری وسیم رامے کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹائون میں پریس کانفرنس کے موقع پر کیا، شفقت محمود کہاکہنا تھاکہ لوگوں میں تبدیلی کی خواہش بڑی دیر سے تھی جو اب پوری ہونے جارہی ہے ، ماضی سے معاملہ برعکس ہے، عوام خود جوش سے جلسے میں آنا چاہ رہی ہے ، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کل ہونے جارہا ہے ، جلسے کی سکیورٹی پولیس حکام کی ذمہ داری ہے ، نواز شریف خود ڈکٹیٹرشپ کی پیداوار تھے، اب انہیں نظریات یاد آ گئے ہیں ، چوری سب کو نظر آرہی تھی، مگر پہلے عدلیہ ایسی نہیں تھی، اب عدلیہ نے نوٹس لیا ہے تو ان کی چوری پکڑی گئی ہے ،انہوں نے کہاکہ احسن اقبال سنا ہے بیرون ملک کسی کمپنی کے چوکیدار ہیں ، فنانس منسٹر اور وزیراعظم باہر نوکریاں کررہے ہیں ، ماضی میں 62 ون ایف میں ترمیم کا اختیار پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس تھاانہوں نے اس پر کام نہیں کیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنماء میاں محمود الرشید نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر لاہور فلائنگ کلب سے جہاز لینے کی اجازت نہیں دے رہا، ہم باقاعدہ درخواست بھی گئی ہوئی ہے مگر وہ فون تک نہیں اٹھا رہا ، جہاز کے ذریعے اپنے قائدین پر پھولوں کی پتیاں اور پمفلٹس تقسیم کرنا چاہتے ہیں ، انتظامیہ کے بعد اب ن لیگی ورکرز تحریک انصاف کے بینرز پھاڑ رہے ہیں ، پارٹی کے فلوٹس پر بھی ن لیگ کی جانب سے حملے کیے گئے ہیں ، ورکرز کو پرامن رہنے کی ہدایت کی ہے، ن لیگی قیادت کو وارننگ دیتے ہیں کہ اگر آج رات بھی حرکتوں سے باز نہ آئے تو انجام کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے ، جلسے میں لاکھوں افراد موجود ہوں گے اور سابقہ ریکارڈ ٹوٹے گا ۔

میاں محمود الرشید خواتین کو لیڈی ولنگٹن کی طرف سے انٹری دی گئی ہیں ،جلسے کے لئے ایک لاکھ پانی کی بوتلوں کا بندوبست کیا گیاہے ، انہوں نے کہاکہ مقامی قیادت نے اپنے طور پر جلسہ گاہ پہنچنے کا بندوبست کررکھا ہے ۔ وسیم چوہدری سیکرٹری پبلسٹی نے کہاکہ جو بینرز اتارے گئے ان کی فوٹیج ہمارے پاس موجود ہے ، ایک کروڑ روپے سے زائد پبلسٹی پر لگائے گئے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات