بلوچستان اسمبلی کے سامنے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا دھرنا ،وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات، مذاکرات کیلئے چیمبر میں دعوت

پیر 30 اپریل 2018 23:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سامنے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرا زبگٹی ،نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر مجیب الرحمن محمد حسنی ،مشیر اطلاعات بلال احمد کاکڑ پیر کے روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسمبلی کے گیٹ پر پہنچے تو ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے سڑک پر دھرنا دیا ہوا تھا ،وزیراعلی نے ان سے ملاقات کی اور ن کو مذاکرات کیلئے اپنے چیمبر میں دعوت دی جس پر ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی کے عہدیدار وزیراعلی سے بات چیت کیلئے انکے چیمبر پہنچ گئے ۔