کوئٹہ ،ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بھارت اور افغانستان ملوث ہے،نوابزادہ میر سراج رئیسانی

ماضی میں عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کو انتخابی مہم سے دور رکھنے کے لئے ٹارگٹ کیا گیا، رہنماء پاکستان پرست ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر قابو نہ پایا گیا تو انتخابات میں انتخابی مہم چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا ہو گا،چیئرمین بلوچستان متحدہ محاذ

پیر 30 اپریل 2018 23:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) بلوچستان متحدہ محاذ کے چیئرمین وپاکستان پرست رہنماء نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہونیوالے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی متحدہ محاذ شدید مذمت کر تی ہے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر قابو نہ پایا گیا تو مستقبل میں اس کے خطرناک نتائج برآمد ہو نگے اور ایسا لگ رہا ہے کہ اگر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر قابو نہ پایا گیا تو عام انتخابات میں انتخابی مہم چلانے والے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا ہو گا جس طرح ماضی میں عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کو انتخابی مہم سے دور رکھنے کے لئے ٹارگٹ کیا گیا ان واقعات میں بھارت اور افغانستان ملوث ہے اور ان کی روک تھام کے لئے سب کو اپنا کردا رادا کرنا چا ہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاہے کہ جس طرح کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اگر ٹارگٹ کلنگ کے بعد جس طرح حالات کا رخ ہے ہم سمجھتے ہیں کہ بہت نقصاندہ ہو سکتے ہیں اس لئے ان میں جو بھی قوتیں ملوث ہے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے صوبے کے حالات کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہا ہے جس کے مستقبل میں خطرناک نتائج برآمد ہو رہے ہیں اس وقت داعش کا نیٹ ورک بہت وسیع ہو گیا جس میں این ڈی ایس اور را بھی ساتھ ہے سیکورٹی فورسز اپنا کا م کر رہی ہے عوام بھی اپنے فرائض سرانجام دے اور ادراک کرنا چا ہئے کہ جو لوگ ان واقعات میں ملوث ہے ان کے خلاف آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے جس طرح ماحول بن رہا ہے ایسا لگ رہا ہے کہ عام انتخابات میں ماضی کی طرح اس بار بھی مشکل ہو گا کیونکہ عام انتخابات میں انتخابی مہم چلانے والے امیدواروں کو مشکلا ت ہو گا اور جس طرح ماضی میں عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کو ایک سازش کے تحت انتخابی مہم سے دور رکھا تھا اس مرتبہ بھی جو پاکستان سے محبت رکھتے ہیں وہ انتخابی مہم نہیں چلا سکیں گے اور جو ان تنظیموں کیساتھ ہو گا وہ انتخابی مہم چلائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات میں ایک سازش کے تحت برادر اقوام کو لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے مگر اس سازش کو ہم کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے دہشت گردوں کا قتل کسی بھی مذہب ، نسل اور فرقے سے نہیں ہو تا بلکہ دہشت گرد دہشت گرد ہو تا ہے وہ انسانیت کے قاتل ہے۔