آئی ایس آئی نے شکیل آفریدی کی رہائی کیلئے امریکا کا پاکستان پر حملہ بروقت ناکام بنا دیا

muhammad ali محمد علی پیر 30 اپریل 2018 22:22

آئی ایس آئی نے شکیل آفریدی کی رہائی کیلئے امریکا کا پاکستان پر حملہ ..
راولپنڈی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 اپریل 2018ء) آئی ایس آئی نے شکیل آفریدی کی رہائی کیلئے امریکا کا پاکستان پر حملہ بروقت ناکام بنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی جانب سے شکیل آفریدی کو پشاور جیل سے فرار کروانے کی کوشش کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ معروف اور سینئر صحافی کامران خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارہ شکیل آفریدی کو جیل سے فرار کروانے کا منصوبہ بنا چکا تھا۔

(جاری ہے)

روسی میڈیا کا دعوی ہے کہ اس تمام منصوبے کو آئی ایس آئی نے بروقت حرکت میں آتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ سی آئی اے نے شکیل آفریدی کو فرار کروانے کیلئے پشاور جیل پر حملے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ تاہم آئی ایس آئی کو اس منصوبے کا بروقت علم ہوگیا۔ اسی لیے شکیل آفریدی کو فوری حرکت میں آتے ہوئے پشاور جیل سے نکال کر اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ کامران خان کا مزید بتانا ہے کہ امریکا ہر حال میں شکیل آفریدی کو رہا کروانا چاہتا ہے۔ اس مقصد کیلئے اب امریکا کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہے۔ تاہم اس حوالے سے اب تک آئی ایس آئی نے امریکا کے تمام خفیہ منصوبوں کو کامیابی کیساتھ ناکام بنایا ہے۔