Live Updates

صدرٹرمپ دورہ چین سے پہلے معاہدہ چاہتے ہیں کیونکہ جنگ جاری رہی تو ان کی پوزیشن کمزور رہے گی

ایران امریکا کی شرائط پر ڈیل نہیں کرنا چاہتا امریکا کو بھی لچک دکھانا پڑے گی، ہوسکتا ہے کہ ایران چاہتا ہوکہ ٹرمپ معاہدہ کے بغیر کمزور پوزیشن کے ساتھ دورہ چین کریں۔ سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 مئی 2026 00:35

صدرٹرمپ دورہ چین سے پہلے معاہدہ چاہتے ہیں کیونکہ جنگ جاری رہی تو ان ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 08 مئی 2026ء ) سابق سفیر برائے امریکا ، برطانیہ اور اقوام متحدہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ صدرٹرمپ دورہ چین سے پہلے معاہدہ چاہتے ہیں کیونکہ جنگ جاری رہی تو ان کی پوزیشن کمزور رہے گی، ایران امریکا کی شرائط پر ڈیل نہیں کرنا چاہتا امریکا کو بھی لچک دکھانا پڑے گی۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جنگ فوری ختم ہونا امریکا اور ایران کے مفاد میں ہے، کسی حد تک کہا جارہا ہے کہ دونوں ممالک کی پوزیشن معاہدے کے قریب ہے، ہوسکتا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے میں مذاکرات کا کوئی فریم ورک ہوجائے، ٹرمپ اگر چاہتے ہیں کہ کوئی ڈیل ہوجائے تو اتنے جذباتی کیوں ہورہے ہیں؟ٹرمپ چین کا اہم دورہ کرنے سے پہلے معاہدہ اور معاملہ حل کرنا چاہتے ہیں، جنگ جاری رہی تو ٹرمپ کی پوزیشن دورہ چین میں کمزور رہے گی۔

(جاری ہے)

امریکا اور اسرائیل اتنے عرصے میں ایران کو سرنڈر نہیں کراسکے، ایران کی میزائل اور ڈرون بنانے کی صلاحیت تباہ نہیں ہوئی، امریکی انٹیلی جنس کے مطابق ایران کی 75 فیصد میزائل تنصیبات برقرار ہیں۔ امریکا اور اسرائیل چاہتے تھے کہ ایران میں رجیم تبدیل ہوجائے یا حکومت گر جائے دونوں کام نہیں ہوئے۔ ایران کو معاہدے کی کوئی جلدی نہیں یہ ایرانی ترجمان نے بھی کہا کہ ہمیں ڈرافٹ دیکھنے کیلئے وقت چاہئے، یہ ہوسکتا ہے کہ ایران چاہے کہ معاہدہ ہونے پہلے امریکی صدر دورہ چین کرلیں۔

ٹرمپ پر ڈومیسٹک دباؤ پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان کافی باتیں ہوچکی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ معاہدہ ہوجائے۔ ایک دو روز سے لوگ تاثر دے رہے ہیں کہ ٹرمپ کا لہجہ بتا رہا وہ نیوکلیئر آپشن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ ایران امریکا کی شرائط پر ڈیل نہیں کرنا چاہتا اس کیلئے امریکا کو بھی لچک دکھانا پڑے گی۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات