مقبوضہ کشمیر ، گزشتہ ماہ بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی میں 33 بیگناہ کشمیری شہید، متعدد زخمی

منگل 1 مئی 2018 15:25

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں دو نوجوانوں سمیت 33 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے فرضی جھڑپوں کے دوران متعدد شہریوں کو شہید کیا جس کے نتیجے میں چار خواتین بیوہ اور چھ بچے یتیم بھی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے گزشتہ ماہ 762 شہریوں کو زخمی بھی کیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے اس دورانیے میں 248 کارکنوں کو گرفتار کیا ۔ چار رہائشی گھر تباہ کئے ۔۔