الطاف بٹ کی صدر، چیف جسٹس، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ملاقات

یہ ملاقات اسلامی نظریاتی کونسل اور رابطہ ملی کونسل کے مشترکہ اجلاس کے بعد ظہرانے میں ہوئی

منگل 1 مئی 2018 18:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2018ء) سابق امیدواراسمبلی و مرکزی رہنماء مسلم لیگ ن مولانامحمدالطاف بٹ کی صدرریاست سردار مسعود خان ،ْ چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادکشمیر چوہدری ابراہیم ضیاء ، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر قبلہ ایاز ،ْ چیئرمین علماء مشائخ کونسل مولانا عبید اللہ فاروقی سے ملاقات ، یہ ملاقات گزشتہ روز نیو وزیراعظم ہائوس مظفرآباد میں اسلامی نظریاتی کونسل اور رابطہ ملی کونسل کے مشترکہ اجلاس کے بعد ظہرانے میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

اسی دوران اسلامی نظریاتی کونسل آزادکشمیر اوررابطہ ملی کونسل کے ممبران اورآزادکشمیر بھر سے آئے ہوئے جیدعلماء کرام و مشائخ سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔