سپیکر شاہ غلام قادر کی ساجد جاوید خان کو برطانوی وزیر داخلہ مقرر ہونے پر مبارکباد

بدھ 2 مئی 2018 16:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے ساہیوال پاکستان کے عظیم سپوت ساجد جاوید خان کو برطانوی حکومت میں وزیر داخلہ مقرر ہونے پر اپنی اور کشمیری عوام کی جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے برطانوی حکومت میں رہ کر مختلف وزاتوں کی اہم ذمہ داریاں نبھائی ہیں ان میں خداداد صلا حتیں موجود ہیں امید ہے کہ وہ برطانیہ کی ترقی و استحکام کے لئیاپنی تمام تر صلاحتیں وقف کر دیں گے اس سے نہ صرف ان کی صلا حتیوں کا برملا اعتراف ہو رہا ہے بلکہ ملک پاکستان کا نام بھی روشن ہوا ہے ہم انہیں مبارک باد دیتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں با صلاحیت نوجوان ہیں ان میں بہتر سے بہتر کردار ادا کرنے کی صلا حیت موجود ہے امید ہے کہ وہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ہماری نیک دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔