مخدوم جاوید ہاشمی کا این اے 155اوراین اے 158 ملتان سے الیکشن لڑنے کا اعلان
نیب کا مقصد مسلم لیگ ن کو ختم کرکے نئی پارٹی بنانا ہے، زرداری کی سیاست سمجھنے کیلئے پی ایچ ڈی ضروری ہے،جاوید ہاشمی جنوبی پنجاب کے مسائل کا حل ایڈمنسٹریشن یونٹ نہیں،الگ صوبہ ہے،ملک کا واحد سیاستدان ہوں جسی5 سال جیل میں رکھنے کے بعد نیب نے مسٹر کلین کا لقب دیا،سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی ملتان پریس کلب میں کانفرنس
جمعرات 3 مئی 2018 17:42
(جاری ہے)
آمریت میں نیب فعال ہوجاتا ہے۔
مشرف اقتدار کے خلاف نیب میں ایک بھی کیس نہیں بنا۔نیب کے مطابق مشرف دور پاک صاف تھا ایک روپے کی کرپشن بھی نہ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ نیب کے 70 فیصد سٹاف ریٹائرڈ ملازمین ہیں۔نیب کی کاروائیاں یکطرفہ ہیں جس کا مقصد مسلم لیگ ن کو ختم کرکے نئی پارٹی بنانا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ وہ ملک کے واحدسیاستدان ہیں جنہیں نیب نے مسٹرکلین کا لقب دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کا نظام مصنوعی ہے۔ چیف جسٹس سے درخواست کرتا ہوں عدلیہ میں موجود لوگوں کا بھی آڈٹ کروائیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل کا حل صرف الگ صوبہ ہے۔صوبہ بنانے کے لیے غلامی سے نکلنا ہوگا۔ ایڈمنسٹریشن یونٹ نہیں ہمیں الگ صوبہ چاہیے۔الگ صوبہ کے قیام کیلئے ہرفورم پرآوازاٹھائوں گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے میرے اوپر الزامات کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے،میرے خلاف پی ٹی آئی کے ٹکٹ تقسیم کرنے کا پراپریگنڈا غلط ہے ۔عمران خان نے انتخابات میں میرے کہنے پر ایک ٹکٹ بھی جاری نہیں کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف آج میری باتیں ہی دہرارہے ہیں۔عام انتخابات ملتوی نہیں کئے جا سکیں گے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ ملتان میں قومی اسمبلی کے دوحلقوں این اے 155اوراین اے 158سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔میاں نوازشریف بھی مجھے سیٹ کی آفر کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی سیاست سمجھنے کے لیے پی۔ایچ۔ڈی ضروری ہے۔ آصف زرداری نے امین فہیم کو ہٹانے کے لیے نوازشریف سے مدد مانگی۔مزید اہم خبریں
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.