سردار سکندر حیات کو ڈاکٹروں نے ملاقاتوں سے منع کردیا‘ فاروق سکندر کی عیادت کیلئے آنیوالوں سے معذرت

جمعرات 3 مئی 2018 23:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) حکومت آزاد کشمیر کے وزیر مال اور سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کے بڑے صاحبزادے سردار فاروق سکندر نے سردارسکندر حیات خان کی عیادت کرنے والے سیاسی و سماجی راہنمائوں ، عوامی نمائیندوں ، کارکنوں اور دوسرے لوگوں کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ فی الحال سردار سکندر حیات خان کی عیادت کرنے کے لیے اسلام آباد تشریف نہ لائیں کیونکہ ڈاکٹروں کی ایڈوائس کے مطابق فی الحال سردار سکندر حیات خان عیادت کرنے والوں سے ملاقاتیں نہیں کر سکتے اور ایک ہفتے کے بعد ان کے دوبارہ چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق ان کی عیادت کرنے والوں سے ملاقاتیں ہو سکیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عیادت کرنے والے حضرات اس دوران سردار سکندر حیات خان کی خیریت معلوم کرنے کے لیے میرے فون نمبر0344-5843138پر رابطہ کرسکتے ہیں۔