نواز شریف اور مریم نواز کو سزا ہونے کی صورت میں اڈیالہ جیل کے بجائے کہاں رکھا جائے گا؛

ٹھنڈے علاقے میں تیاریاں شروع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 4 مئی 2018 12:02

نواز شریف اور مریم نواز کو سزا ہونے کی صورت میں اڈیالہ جیل کے بجائے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2018ء) پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو احتساب عدالت سے سزا ہونے کی صورت میں ایس او پی پر کام شروع کردیا۔قومی اخبار کے مطابق سابق وزیر اعظم کی ممکنہ سزاکے پیش نظرچند مقامات کوتیارکیا جا رہا ہے جہاں انہیں رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسے میں گورنرہاؤس مری کے قریب واقع سرکاری گیسٹ ہاؤس بھی ایک ممکنہ مقام ہے جہاں انہیں قید رکھا جاسکتاہے۔

یاد رہے کہ اسی گیسٹ ہاؤس میں ذوالفقارعلی بھٹو کو بھی قید رکھا گیا تھا اس کے علاوہ دیگرہائی پروفائل سیاستدان بھی یہاں مقیدرہے۔ نوازشریف کی ممکنہ سزا کے پیش نظرگیسٹ ہاؤس کو تیار کیا جارہا ہے۔ گیسٹ ہاؤس کے چار کمرے ہیں اورزرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کوبھی سزاہونے کی صورت میں اسی گیسٹ ہاؤس میں رکھاجائے۔