ٹرمپ جوہری معاہدہ نہیں چاہتے تو ہمیں بھی ضرورت نہیں،مشیر خامنہ ای

پابندیوں میں رعایت کے بدلے معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کے کسی بھی عمل کی مخالفت کریں گے،گفتگو

جمعہ 4 مئی 2018 12:26

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خارجہ امور کے مشیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ معاہدے سے الگ ہونے کی اپنی دھمکی پر آگے بڑھتے ہیں تو ایران معاہدے سے نکل جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق علی اکبر ولایتی نے ایران کے سرکاری ٹیلی وڑن کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر امریکہ معاہدے سے الگ ہو جاتا ہے تو پھر ہم بھی اس پر قائم نہیں رہیں گے۔ولایتی نے پابندیوں میں رعایت کے بدلے معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کے کسی بھی عمل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کو صرف اسی حالت میں قبول کرے گا جیسے یہ طے کیا گیا تھا اور ہم اس معاہدے میں کسی اضافے یا کمی کو قبول نہیں کریں گے۔