فٹنس مسائل، آسٹریلوی آل رائونڈر مچل مارش کی رواں برس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت بھی مشکوک

جمعہ 4 مئی 2018 13:10

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) آسٹریلوی آل رائونڈر مچل مارش نے ٹخنے کی سرجری کرانے کا فیصلہ کر لیا جس کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکو ک ہوگئی تفصیلات کے مطابق مچل مارش آسٹریلوی ٹیم میں واپسی کے بعد بھرپور فارم میں ہیں، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں ان کی بیٹنگ اوسط 45 رہی لیکن انجری کے باعث انہیں ایک مرتبہ پھر کرکٹ میدانوں سے دور رہنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

26 سالہ آسٹریلوی آل رائونڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں فوری طور پر ٹخنے کی سرجری کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ کائونٹی سیزن کے ابتدائی میچز نہیں کھیل سکیں گے، بلاشبہ یہ میرے لئے مایوس کن ہے لیکن میں سو فیصد فٹنس حاصل کرنے اور جاندار کم بیک کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔

متعلقہ عنوان :