آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں غیر قانونی گاڑیوں کی بھرمار

نہ پرمٹ نہ کاغذات !بھتہ تو گاڑی سڑک پر لے آئو کی پالیسی پر گامزن ! کوئی پوچھنے والا نہیں

جمعہ 4 مئی 2018 13:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں غیر قانونی گاڑیوں کی بھرمار ! نہ پرمٹ نہ کاغذات !بھتہ تو گاڑی سڑک پر لے آئو کی پالیسی پر گامزن ! کوئی پوچھنے والا نہیں ،ْ امبور راڑہ روٹ پر پونے 3سو سے زائد سوزوکیاں جبکہ 35سے 40گاڑیوں کے پاس کاغذات اور پرمٹ موجود ہیں ! چہلہ بانڈی ، پٹہکہ ، کہوڑی ساڑھے 4سو سے زائد کیری ڈبے اور سوزوکیاں چل رہی ہے جبکہ 40سے 50گاڑیوں کے پاس روٹ پرمٹ موجود ہیں جبکہ غیر قانونی گاڑیوں کے باعث مختلف مقامات پر غیر قانونی اڈہ قائم کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہے ، عوام کا پیدل چلنا بھی محال ہوکر رہ گیاضلعی انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لیں، اہلیان مظفرآباد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف مقامات پر ایک جانب جگہ جگہ غیر قانونی اڈوں کا قیام جبکہ دوسری جانب بغیر کاغذات اور پرمٹ رکھنے والی گاڑیوں کی بھرمار کی وجہ سے گاڑیوں میں اضافہ ہوکر رہ گیا ہے ایک طرف امبور راڑہ روٹ پر پونے تین سو سے زائد سوزوکیاں چل رہی ہیں جن میں ذیادہ تر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی سوزوکیاں شامل ہیں جن کے پاس نہ تو کاغذات اور نہ ہی روٹ پرمٹ موجود ہے ! اُس کے باوجود نہ تو کوئی پوچھتا ہے اور نہ ہی کسی نے ضبط کرنے کی کوشش کی جبکہ 35سے 40سوزوکیاں ایسی ہیں جن کے پاس کاغذات اور روٹ پرمٹ ہونے کے باوجود دربدر کی ٹھوکریں کھا کر غیر قانونی گاڑیوں سے بھی کم مزدوری کرنے پر مجبور ہیں جو کہ سوالیہ نشان ہے چہلہ بانڈی ، پٹہکہ اور کہوڑی روٹ پر ساڑھے 4سو سے زائد کیری ڈبے ، سوزوکیاں چل رہی ہیں جن میں سے 40سے 50گاڑیوں کے پاس مکمل کاغذات اور روٹ پرمٹ ہونے کے باوجود غیر قانونی گاڑیوں میں شامل ہیں جبکہ یومیہ مزدوری میں بھی کاغذات نہ رکھنے والی گاڑیاں بازی لے جاتی ہیں ، اڈہ مالکان منہ مانگا بھتہ لے کر چلنے کی اجازت دے دیتے ہیں جو کہ خلاف قانون ہے ، ضلعی انتظامیہ نوٹس لے کر غیر قانونی اور کاغذات نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیں ۔