بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ، شارٹ فال 2 ہزار 109 میگاواٹ ریکارڈ

جمعہ 4 مئی 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی بنیادی وجہ طلب اور رسد میں واضح کمی ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں جمعہ کی صبح 9 بجے بجلی کا شارٹ فال 2 ہزار 109 میگاواٹ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تمام پاور سٹیشنز سے 16ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ بجلی کی طلب 18 ہزار 109 میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 10 فیصد یا اس سے کم لائن لاسز والے فیڈرز پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی جبکہ 10 منٹ سے زائدنقصان والے فیڈرز پر 48 منٹ زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :