Live Updates

نواز شریف یا شہباز شریف زیادہ خطرناک کون ہے؟۔عمران خان نے بتادیا

عمران خان نے شہباز شریف کو نواز شریف سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 4 مئی 2018 13:33

نواز شریف یا شہباز شریف زیادہ خطرناک کون ہے؟۔عمران خان نے بتادیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2018ء) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب و قائد ن لیگ شہباز شریف کو سابق وزیراعظم نواز شریف سے زیادہ خطرناک قرار دے دیاپی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں بھائیوں نے بڑی کمال پارٹنرشپ لگائی ہوئی ہے۔ ایک جاکر پیر پکڑلیتا ہے رات کواور دوسرا بھائی آکر بڑھکیں مارتا ہے۔

یہ دونوں بھائی ویسے ہی ایکسپوز ہوگئے ہیں۔ شہباز شریف اصل میں نواز شریف سے زیادہ خطرناک ہیں۔ کیونکہ پنجاب میں شہباز شریف اینڈ سنز کی کرپشن لمیٹڈ کمپنی ہے۔ ہم نواز شریف کے اوپر پاناما میں لگے ہوئے تھے اور شہباز شریف پیچھے سے پورے پیسے بنانے پر لگے ہوئے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کےچئیرمین عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ چار کمپنیوں کو سارے کانٹریکٹ ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مزید کہاہےکہ نواز فوج کی مدد سے جیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے نواز شریف کی مدد کی ہے ، فوج مسلسل نواز شریف کے ساتھ رہی ہے۔ 1990ء میں ایک غیر سیاسی شخص اور بزنس مین کو جنرل ضیا نے سیاستدان بنا دیا۔ 1990ء میں آئی جی آئی بنوائی ، آئی ایس آئی نے مہران بنک کا پیسہ دلوایا۔ آئی ایس آئی کے ڈی جی کی رپورٹ تھی سپریم کورٹ میں کہ ہم نے پیسے دئے لیکن عدلیہ نے نواز شریف کا دفاع کیا۔

لیکن کوئی کیس ہی نہ سنے، اس کی جگہ کوئی اور ہوتا تو کب کا فارغ ہوا ہوتا ، فوج نے 1990ء میں اس کی مدد کی ۔ 1996ء میں بے نظیر کی حکومت گرائی ، اور پھر الیکشن میں فو ج نے نواز شریف کی پھر سے مدد کی۔ 2013ء کے الیکشن میں بھی فوج نے ان کی مدد کی ۔عمران خان نے کہا کہ جب جوڈیشل کمیشن بنی تھی تو اس میں کہا گیا تھا رزلٹس کے وقت ریٹرننگ آفیسرز کو فوج نے گھیر لیا ، اور اندر ٹھپے لگ رہے تھے۔ کیا کبھی سنا ہے کہ رزلٹس آ رہے ہوں اور امیدواروں کو اندر نہ جانے دیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات