پاکستان فزیکل تھراپی کونسل کے قیام کی منظوری خوش آ ئند ہے،ڈاکٹر نعمان

جمعہ 4 مئی 2018 17:35

لاہور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان فزیکل تھراپی ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نعمان غفار اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان فزیکل تھراپی کونسل کے قیام کی اصولی منظوری دیدی ہے،کونسل کی منظوری پاکستان فزیکل تھراپی ایسوسی ایشن ( پیپٹا) کی کارگردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، کونسل کے قیام کی منظوری کے بعد ملک بھر کے فزیو تھراپسٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر نعمان غفار اعوان نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان فزیکل تھراپی ایسوسی ایشن کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی، پاکستان فزیکل تھراپی کونسل کے قیام کی منظوری پر تمام فزیو تھراپی کمیونٹی کو مبارکبادپیش کرتے ہیں،انہوں نے چیئرمین پاکستان فزیکل تھراپی ایسوسی ایشن ڈاکٹر اشفاق احمد، صدر پیپٹا پنجاب ڈاکٹر شازیہ رفیق، وفاقی صدر ڈاکٹر افسر بن جان اور جنرل سیکرٹری پیپٹا ڈاکٹر عامر سعید کو خراج تحسین پیش کیا اور بتایا کی ان کی انتھک اور سرتوڑ کوشش کے نتیجے میں کونسل کے قیام کی منظوری ہوئی، ایسوسی ایشن کے بانی قائد ین ڈاکٹر نوید بابر ، ڈاکٹر عابد منہاس، ڈاکٹر اصغر خان اور ڈاکٹر رفیق باچا سمیت پیپٹا کے دیگر قائدین کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا اور تمام فزیو تھراپی کمیونٹی کو مبارکباد دی۔