بھارتی فوجی اب مقبوضہ کشمیرمیں مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں اور مرچوں والے گرینیڈ استعمال کر یں گے

بھارتی وزیر مملکت برائے امور داخلہ ہنس راج گنگا رام اہیر کابھارتی پارلیمنٹ میں بیان

جمعہ 4 مئی 2018 18:06

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) بھارتی وزیر مملکت برائے امور داخلہ ہنس راج گنگا رام اہیر نے بھارتی پارلیمنٹ کوبتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں تعینات بھارتی فورسز کشمیری مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ربڑ کی گولیاں اور مرچوں والے گرینیڈ استعمال کریں گی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہنس راج گنگام رام نے ایوان کو بتایا کہ بھارتی فورسز نے بھاری مقداد میںاسلحہ و گولہ بارود خریدا ہے جس سے مقبوضہ علاقے میں مظاہروں کو روکنے کیلئے مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ 2016کی طرز پر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے بارے میں انتظامیہ کو ملنے والی انٹیلی جنس رپورٹ کے بعد یہ اقدام کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال یکم اپریل کو بھارتی فورسز کی طر ف سے تیرہ نوجوانوں کے قتل کے بعد زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے۔خفیہ اداروں کی اطلاعات کے مطابق شہید نوجوانوں کے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت دیکھی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :