اٹک ، بیوی کو منانے کیلئے آنے والے شخص کی خودکشی کی کوشش

جمعہ 4 مئی 2018 22:46

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) بیوی کو منانے کیلئے آنے والے شخص کی خودکشی کی کوشش ، پولیس نے سسر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ، تفصیلات کے مطابق محمد صابر ولد قائم دین ساکن بھلڑ جوگی نے تھانہ سٹی حسن ابدال میں بیان دیا کہ میں ہائوسنگ کالونی حسن ابدال میں کرایہ پر رہائش پذیر ہوں میری 9 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے میری بیٹی رابعہ بی بی کی شادی تقریباً 4 ماہ قبل میرے بھانجے ولد محمد مظفر ساکن ڈھوک حسو راولپنڈی کیساتھ ہوئی ہے میری بیٹی ناراض ہو کر گھر آئی ہوئی ہے خلا کا دعویٰ عدالت میں زیر سماعت تھا میرا بھانجا دیوار پھلانگ کر گھر آ گیا اور آ کر ہمیں گالی گلوچ کرنے لگا اور کہا کہ میری بیوی کو میرے ساتھ بھیج دو نہیں تو میں خود کو زخمی کر کے آپ پر پرچہ کٹوا دوں گا اسی دوران اس نے اپنی جیب سے بلیڈ نکال کر خود کو زخمی کرنا شروع کر دیا گھر میں پڑا ہوا پتھر اٹھا کر اپنے سر پر دے مارا اسی دوران ہمارے شور وویلا کرنے پر ہمارے ہمسایے فیاض خان ہمارے گھر آ گئے اور اسے پکڑ کر باہر کیا پولیس نے 325,452 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔