
خیبرپختونخوا انڈر23 گیمز کا آخری مرحلہ (کل) سے پشاورمیں شروع ہوگا ، جنید خان
صوبہ بھر سے تین ہزار سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی 43 مختلف گیمز میں شرکت کرینگے ، ڈی جی سپورٹس
جمعہ 4 مئی 2018 23:37

(جاری ہے)
اس موقع پر انکے ہمراہ ڈائریکٹر اپریشن سید ثقلین شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عزیزاللہ خان، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر نعمت اللہ خان اور محکمہ کے دیگر آفیشل بھی موجود تھے۔
جنید خان نے بتایاہے کہ انڈر 23گیمرز کے تیسرے ایڈیشن میں صوبہ بھر کے کھلاڑیوںکیلئے کھیلوں کی سہولیات کے ساتھ بہترین انعامات بھی رکھے گئے ہیں تاکہ ان کھلاڑیوں کی احساس محرومی کاخاتمہ ہوسکے اور وہ لگن کے ساتھ میدانوں میں آسکے۔انہوںنے کہا کہ گیمز کے دوران سب کھلاڑیوں کو مناسب سہولیات فراہم کی جارہی ہے ،جبکہ تمام گیموں کے مقابلے مختلف جگہوں پرترتیب دیے دیئے گئے ہیں جن میں پشاور سپورٹس کمپلیکس ، عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس ،پشاور یونیورسٹی، پشاور بورڈ اور حیات آباد سپورٹس کمپلیکس شامل ہیں ،انکا کہنا تھا کہ انڈر 23گیمز تین روز تک جاری رہے گے جسکے لئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور ساتھ ہی کمپلینٹ سیل بھی قائم کرلیا گیا ہے ، انہوںنے کہاکہ گیمز کو پرامن اور بہتر انداز میں منعقد کرنے کیلئے وولنٹیئرز بھی تعینات کئے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ انڈر 23گیمز کو پرامن بنانے کیلئے سیکورٹی کا معقول انتظام کیا گیاہے جبکہ گیمز کو کامیاب بنانے کیلئے ہرممکن وسائل بروئے لائے جائیں گے،جنید خان نے کہا کہ انڈر 23گیمز صوبائی حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کیلئے ایک بہترین ذریعہ ہے جس میں سب کھلاڑی اپنے فن کا لوہامنوانے کیلئے پراعتماد ہے ،انکاکہنا تھا کہ حکومت نے انڈر23کے نام سے شروع کی جانے والے گیمز کو بلارکاوٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ہر سال صوبے کے کھلاڑیوںکو کھیلنے کیلئے مواقع مل سکے ، انہوںنے کہاکہ گیمز کے دوران تمام کھلاڑیوںکو مفت رہائش ، کٹس ، شوز اوردیگر سہولیات بہم پہنچائے جارہی ہے،انکے مطابق آج سہ پہر پانچ بجے اس گیم کا باقاعدہ افتتاح ہوگا جس میں رنگارنگ تقریبات کے علاوہ آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیاجائے گا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا
-
زیادہ ٹیسٹ سنچریاں، جو روٹ نے راہول ڈریوڈ، اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان
-
جو روٹ نے راہول ڈریوڈ کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
-
اٹلی نے تاریخ رقم کردی، پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
7 بار کے چیمپئن جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
-
دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان، 25 سال سے کم عمر11 کھلاڑی شامل
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15رکنی سکواڈ کا اعلان
-
پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلٹ ہے، محسن بیگ
-
پاکستانی اولمپئنز کا ہاکی ایشیا کپ بھارت سے دوسرے ملک منتقل کرنے کا مطالبہ
-
جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین فیلڈر بن گئے
-
اٹلی نے پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.