نفرتوں کی بجائے محبتوں کے پرچار ، بھائی چارگی، باہمی ہم آہنگی اور امن و آشتگی کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے، مصطفی کمال

لسانیت کے نام پر بیان بازی کرکے بھاء کو بھاء سے لڑانے کی ایک بار پھر سازش کی جارہی جس کو پی ایس پی ناکام بنادیگی رضا ہارون

جمعہ 4 مئی 2018 23:13

نفرتوں کی بجائے محبتوں کے پرچار ، بھائی چارگی، باہمی ہم آہنگی اور امن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاکہ نفرتوں کے پرچار کرنے،تعصب اور فرقہ وارانہ فسادات کی آگ کو بھڑکانے سی کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے ہم ملک سے نفرتوں کی بجائے محبتوں کے پرچار کو عام کرینگے اور تعصب اور فرقہ وارانہ فسادات کا خاتمہ کرکے بھائی چارگی، باہمی ہم آہنگی اور امن و آشتگی کے پیغام کو عام کرکے ایک روشن پاکستان کے خوآب کی تعبیر کرسکتے ہیں ،کراچی میں رہنے والوں تمہارے پاس پی ایس پی کے علاوہ کوئی اپشن نہیں ہے انشا اللہ تباہ حال کراچی کا اختیار جب ہارے ہاتھوں میں ائے گا چھ مہینے میں کراچی کا نقشہ بدل دیں گے کیونکہ ہمیں پتہ ہے کراچی کے مسائل کیسے حل ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریزیڈنسی نارتھ ناظم آباد کے تحت منعقدہ تقریب کے شرکا سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر پی ایس پی کے سیکریٹری جنرل رضاہارون، سینئر وائس چیئر ڈاکٹر صغیر احمد دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 30 سالوں سے آپ ایک سیاسی جماعت کو ووٹ دیکر کامیاب کرا تے آئیں ان 30 سالوں میں آپ کو کیا ملا جو کراچی کبھی روشنیوں کا شہر ہوا کرتا آج کچرا کنڈی میں تبدیل ہو گیا ہے، پانی، بجلی صحت ، تعیلم کی بنیادی سہولیات سے محروم ہو گیا ہے ، جو لوگ جاگ مہاجر جاگ کے نعرے لگارہے ہیں نفرتوں کو پھیلا رہے ہیں کل وہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہتھیار دیں گے تین نسل پہلے ہی برباد کر کے میری ایک نسل قبر کے اندر ایک نسل جیلوں کے اندر اور ایک نسل در بدر کی ٹھوکرے کھاتی پھر رہی ہے، مہاجرو! میں نیتمہاریراستیسے کانٹے چننیہیں ، مختلف قومیں اس دنیامیں ہماری پہچان کے لیے ہیں، ہم صرف امت ہونے کے ناطیسے پہچانے جائیں گے۔

انہو ں نے کہا کہ جب تک آپ اپنے چوکیدار کو تبدیل نہیں کریں گے اس وقت تک نئی آنے والی نسلوں کے بچوں کا مستقبل روشن نہیں ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ میراکام ہے آواز لگانا،دوسالوں سے جو بتا رہے ہیں وہ سچ ثابت ہوا تمہارے سامنے یہ سب بے نقاب ہو گئے اب فیصلہ آپ لوگوں کے ہاتھوں میں ہیں اور آنے والے الیکشن میں آپ لوگ ہمارا ساتھ دیں کیونکہ ڈولفن کا نشان ہی پاکستان کی ترقی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے انہو ں نے شرکا کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کے پیغام کو پھیلانے والے بنیں انشا اللہ آپ کا میرا مستقبل بہت روشن ہو جائیگا سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے کہا کہ لسانیت کے نام پر بیان بازی کرکے ایک بار پھر سازش کی جارہی ہے جسے پی ایس ہر صورت ناکام بنائے گی انہوں نے کہا سندھ میں، اور شہری علاقوں میں، سندھیوں کا سب سے بڑا دشمن پیپلز پارٹی ہے جس طرح مہاجروں کا سب سے بڑا دشمن ایم کیو ایم ہے یہ دونوں اپنے کارڈ کو استعمال کریں گے ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ34سال ہو گئے ہیں اب اس رومانس کو بند ہو جانا چاہیے انہوں نے کہاکہ جو کہتے ہین ان لوگوں کو ایم کیوایم سے رومانس ہے تو میں ان لوگوں سے کہتاہوں رومانس شروع کرتے ہیں بجائے ایم کیو ایم کے پینے کے صاف پانی کو اپنے گھر تک لانے سے، صحت کا نظام ٹھیک ہونے سے، کچرا گلیوں سے اٹھنے سے تعلیم کے ماحول سے، روزگار سے اور معیشت سے رومانس کریں اس میں میرے آنے والے بچوں کے مستقبل کا بھلا ہے۔