Live Updates

پاکستان مسلم لیگ(ن) باتوں پرنہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پارٹی منشور پرعملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہیں ،جتنی بھی انتقامی کارروائیاں مسلم لیگ(ن) کے خلاف کرلی جائیں عوام آئندہ انتخابات میں ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل کو ووٹ دیں گے

اور اس بات پر ریفرنڈم ہوگا کہ2018ء کا پاکستان 2013ء سے بہتر ہے یا نہیں، قومیں پالیسیوں کے تسلسل ، جدید انفراسٹرکچر، جدید انسانی وسائل،توانائی، امن اور مثبت سوچ کے ساتھ ترقی کرتی ہیں، آج جن ممالک کی ترقی کی مثالیں دے کر ہمیں لیکچر دیئے جاتے ہیں اگر وہاں بھی کوئی عمران خان پیدا ہوجاتا تو شاید وہ ملک ترقی نہ کر پاتے، ملک دشمن قوتیں سی پیک کے خلاف اربوں روپے خرچ کررہی ہیں تاکہ پاکستان ترقی نہ کرسکے یہ وقت ٹانگیں کھینچنے کا نہیں بلکہ قدم سے قدم ملا کر چلنے کا ہے ، نارووال کے عوام توانائی بارے کارکردگی اور ایل این جی ٹرمینل کی تکمیل پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال کا نارووال میں لاہور سیالکوٹ موٹروے لنک روڈ کے منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 5 مئی 2018 17:34

پاکستان مسلم لیگ(ن) باتوں پرنہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم ..
نارووال۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) باتوں پرنہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پارٹی منشور پرعملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہیں جتنی بھی انتقامی کارروائیاں مسلم لیگ(ن) کے خلاف کرلی جائیں عوام آئندہ انتخابات میں ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل کو ووٹ دیں گے اور اس بات پر ریفرنڈم ہوگا کہ2018ء کا پاکستان 2013ء سے بہتر ہے یا نہیں، قومیں پالیسیوں کے تسلسل ، جدید انفراسٹرکچر، جدید انسانی وسائل،توانائی، امن اور مثبت سوچ کے ساتھ ترقی کرتی ہیں، آج جن ممالک کی ترقی کی مثالیں دے کر ہمیں لیکچر دیئے جاتے ہیں اگر وہاں بھی کوئی عمران خان پیدا ہوجاتا تو شاید وہ ملک ترقی نہ کر پاتے، ملک دشمن قوتیں سی پیک کے خلاف اربوں روپے خرچ کررہی ہیں تاکہ پاکستان ترقی نہ کرسکے،یہ وقت ٹانگیں کھینچنے کا نہیں بلکہ قدم سے قدم ملا کر چلنے کا ہے ، نارووال کے عوام توانائی پر مبنی کارکردگی اور ایل این جی ٹرمینل کی تکمیل پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو نارووال میں لاہور سیالکوٹ موٹروے لنک روڈ کے منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس اہم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ سوات سے گلگت، اور گلگت سے گوادر اورملک کے کسی بھی حصہ میں چلے جائیں کوئی یہ نہیں کہہ سکے گا کہ 2018ء کا پاکستان2013ء کے برابر یا بدتر ہے، آئندہ انتخابات بھی اس بات کا ریفرنڈم ہوگا کہ2018ء کا پاکستان2013 کے مقابلہ میں بہت بہتر ہے اور عوام ترقی کے تسلسل کو ووٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہیں انسانی جسم میں رگوں کی مانند ہوتی ہیں جس طرح جسم کے کسی حصہ کو خون نہ پہنچے تو وہ اپاہچ یا فالج زدہ ہوجاتا ہے۔ اسی طرح ملک کے جن حصوں تک شاہراہیں نہیں ہوتیں وہ پسماندہ رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں بجلی اور گیس نہیں تھی،18،18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی، جب فرٹیلائزر کو گیس دیتے تھے تو گھریلو صارفین اور صنعتی یونٹس کو گیس بند کرنا پڑتی تھی، سی این جی سٹیشن بند ہوچکے تھے، جب سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو یہ ذمہ داری سونپی تھی انہوں نے جس تیز رفتاری کے ساتھ توانائی کی بہتری کیلئے کام شروع کیا اس کی بدولت آج گیس کی سپلائی میں30فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ایل این جی ٹرمینل تیزی سے مکمل کرائے گئے اور گھریلو اورکمرشل صارفین کو فرٹیلائزر کو گیس مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نارووال کے عوام توانائی میںخود کفالت کی اس بہترین کارکردگی پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی شعبہ کی ترقی، موٹرویز کے نیٹ ورک کے منصوبے تیزی سے مکمل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رکاوٹوں کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ(ن) کے منشور کی تکمیل کی ذمہ داری بطور احسن ادا کررہے ہیں۔

انہو نے کہا کہ ہمیں لیکچرملتا ہے کہ آپ سڑکیں بناتے ہیں آج70 اقوام ون بیلٹ اینڈ روڈ کنیکٹویٹی میں شامل ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک اچھی سڑک ہی مریض کو ہسپتال، طالب علم کو تعلیمی درسگاہ اور پیداواری شعبہ کو منڈیوں سے منسلک کرتی ہے۔ کوئی ڈکٹیٹر توانائی، انفراسٹرکچر کا ایک منصوبہ نہیں لگا سکا،550 کلومیٹر موٹرویز کے منصوبے ہم نے پہلے بنائے اور اب1700 کلومیٹر کے موٹرویز کے منصوبے مکمل ہورہے ہیں اور2200 کلومیٹرطویل موٹروے نیٹ ورک مکمل ہونے جارہے ہیں، ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کے پاس صرف1400 کلومیٹر کا موٹروے لنک ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2025ء تک پاکستان دنیا کی25بڑی معیشتوںمیں شامل ہوگا، 2013ء میں ساڑھی13 ہزار میگاواٹ بجلی تھی اور اب تک 10 ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرچکے ہیں اورمزید منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پتھروں کے دور میں واپس جاچکے تھے شہروں میں بھی موم بتیاں اور لال ٹین استعمال ہورہی تھیں لیکن آج دوبارہ روشنیاں واپس آئی ہیں، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ47 ارب روپے پر چھوڑ کرجائیں گے۔

ان علاقوں می جہاں یونیورسٹی کا نام بھی نہیں سنا تھا وہاں بھی تعلیمی ادارے قائم ہورہے ہیں اور وہاں کے طلباء ملک بھرکی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں، تیز رفتار معاشی ترقی کرنے والے ممالک کی فہرست بنائیں تو پاکستان بھی ان میںشامل ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ ایک لیڈر ہمیں کوریا، جاپان، جرمنی کی ترقی کی مثالیں دیتے نہیں تھکتا لیکن اگران ممالک میں بھی کوئی عمران خان پیدا ہوجاتا تو شاید وہ ممالک بھی ترقی نہ کرپاتے، عمران خان اچھے کھلاڑی تو ہوسکتے ہیں لیکن اچھے سیاستدان نہیں، 4 سال قبل خیبرپختونخوا میں میٹروبس کا آغازکیا تھا اس کا4 سال بعد بھی نشان نہی سوائے چند جنگلوں کے وہا ں کوئی عملی کام موجود نہیں بلکہ شہباز شریف نی11ماہ میں میٹروبس بنا کر دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم سب کو قدم سے قدم ملا کرچلنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک دشمن اور سی پیک کے مخالف قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے اورملک ترقی کے اس سفر کی اڑان بھرسکے جس کا آغاز مسلم لیگ کی موجودہ حکومت کرچکی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات