مقبوضہ کشمیر‘ دیالگام اسلام آباد میں نوجوانوں کی گرفتاری کیخلاف مکمل ہڑتال،بھارتی فورسز کے چھاپے، 5نوجوان گرفتار

ہفتہ مئی 17:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے دیالگام میں بھارتی فورسز کی طرف سے گھروں پر چھاپوں کے دوران کئی نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف ہفتہ کو مکمل ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے علاقے میں رات کے دوران کئی گھروں پر چھاپے مارے اور پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف علاقے میں مکمل ہڑتال ہے۔