مظفرآباد میں پیشہ ور گداگر عوام کیلئے در سر بن گے

اندرون پنجاب اور سندھ سے آئے ہوئے پیشہ ور بیکاریوں نے فحاشی اور حیرانی کے ریکارڈ توڑ دیئے

اتوار 6 مئی 2018 20:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) مظفرآباد میں پیشہ ور گداگر عوام کیلئے در سر بن گے ۔ اندرون پنجاب اور سندھ سے آئے ہوئے پیشہ ور بیکاریوں نے فحاشی اور حیرانی کے ریکارڈ توڑ دیئے۔ بھکاریوں کی بڑی تعداد جن میں خوبصورت نوجوان لڑکیاں اور بچے شامل ہیں۔ صبح 08بجے سے رات 10بجے تک بھیک بانگتے ہیں۔بھکاریوں نے بنک روڈ ، سی ایم ایچ روڈ اور سیکرٹریٹ کے علاوہ تعلیمی اداروں کے سامنے ڈھیرے ڈالے ہوئے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد سے فوری نوٹس لے کر پیشہ ور گداگروں کو مظفرآباد بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لبریشن لیگ مظفرآباد ڈویژن کے سیکرٹری جنرل میر غلام مصطفی ، میر شاکر نور ، میر زاہد نور ، عمر رشید مغل، مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ کے رہنما خواجہ اسلم ، سردار ذوالقرنین خان مغل ، اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر سے کہا ہے کہ وہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف فوری ایکشن لیں۔

(جاری ہے)

پیشہ ورک گداگر مارکیٹوں میں گھس کا تاجروں کو پریشان کرتے ہیں اور ان کے پاس کوئی شناختی دستاویزات بھی نہیں ہوتیں۔ جس کی وجہ سے پر امن مظفرآباد کے امن بھی دائو پر لگا ہو ا ہے۔ تاجر برادری بھی ان سے پریشان ہے۔ اگر کوئی امن و امان کا مسئلہ پیشہ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہو گی۔