مسلم لیگ (ن) کیخلاف ہر دور میں سازشیں کی جاتی رہیں مگر عوام نے ووٹ کی پرچی سے سازشوں کو ناکام بنایا ‘مسلم لیگ ن اور محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ملک کی ترقی و خوشحالی برداشت نہیں ہوتی

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی گڑھی دوپٹہ طارق عباس ڈار کی بات چیت

اتوار 6 مئی 2018 20:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی گڑھی دوپٹہ طارق عباس ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے خلاف ہر دور میں سازشیں کی جاتی رہیں مگر عوام نے ووٹ کی پرچی سے سازشوں کو ناکام بنایا ۔مسلم لیگ ن اور میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ملک کی ترقی و خوشحالی برداشت نہیں ہوتی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے عوام آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے سازشی ٹولے کو بھاگ جانے پر مجبور کر دیں گے ۔اپنے بیان میں طارق عباس ڈار نے کہا کہ آزاد خطہ میں مسلم لیگ ن کی حکومت وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں تعمیر و ترقی ،خوشحالی ،میرٹ کی بحالی اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹائون کے فنڈز انتہائی محدود ہیں ۔اس کے باوجود گڑھی دوپٹہ کو مثالی ٹائون بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔