Live Updates

پیپلزپارٹی نے کراچی میں اپنا عسکری ونگ تیار کرلیا ہے، لیاقت علی جتوئی

ونگ کے کپتان وزیراعلیٰ سندھ ہیں مسلسل پورے ملک سے ناکامیوں کے بعد پیپلزپارٹی اب کراچی پر قابض ہونے کی کوشش کررہی ہے ، رہنما تحریک انصاف

بدھ 9 مئی 2018 21:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی میں اپنا عسکری ونگ تیار کرلیا ہے جس کے کپتان وزیراعلیٰ سندھ ہیں مسلسل پورے ملک سے ناکامیوں کے بعد پیپلزپارٹی اب کراچی پر قابض ہونے کی کوشش کررہی ہے گذشتہ دنوں حکیم سعید گراؤنڈ میں پیپلزپارٹی کراچی کے رہنماؤں کے کہنے پر ہنگامے کیے گئے پیپلزپارٹی تحریک انصاف کی سندھ میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہے سندھ میں ہر جگھ اب عمران خان کے نعرے لگ رہے ہیں ، جتوئی ہاؤس کراچی سے جاری کردہ بیان میں لیاقت علی جتوئی نے مزید کہا کہ پنجاب سے پیپلزپارٹی کا مکمل صفایہ ہوچکا ہے قمرالزمان کائرہ ، یوسف رضا گیلانی کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ وہ بھی پی ٹی آئی جوائن کرلیں انہوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں لیکن ہمیں اینٹ کا جواب دینا بھی آتا ہے جس پارٹی نے اپنی قائد کے قاتلوں کو نہیں ڈھونڈا ان کے لیے خواتین کی عزت کوئی اہمیت نہیں رکھتی تحریک انصاف کی کیمپر اور خواتین پر حملے کے لیے باہر سے غنڈے بلائے گئے تھے جن کی سرپرستی پیپلزپارٹی کے نشے میں دھت رہنماکررہے تھے ، تحریک انصاف نے ہمیشہ بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے ہم کراچی کا امن خراب کرنے نہیں دیں گے پیپلزپارٹی پرانی ایم کیو ایم کی طرز پر لوگوں کو ڈرا دھمکا کر ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن اب پیپلزپارٹی میں نہ بھٹو کا فلسفہ ہے نہ بینظیر کا اب صرف آصف زرداری کا فلسفہ ہے جس کا مطلب قبضہ ، دولت ، کرپشن ہے لیکن سندھ کی عوام اس بار آصف زرداری کے ٹولے کو عبرتناک شکست دے گی پی ٹی آئی سندھ میں حکومت بناکر دکھائے گی۔

#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات