لاہور، کرپشن کا داغ( ن) لیگ پر لگ چکا ہے اب جو مرضی کر لیں یہ داغ نہیں دھل سکتا ، میاں محمد ایوب

ن لیگ کی حکومت ہر میگا پراجیکٹ میں کمیشن لیتی ہے ، تعمیر اتی منصو بو ں کے نام پر پورے لاہور کے گلی محلو ں میں کھدا ئی کر کے شہریو ں کو ذہنی مر یض بنا دیا گیا ہے، مرکزی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی

جمعرات 10 مئی 2018 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہاہے کہ کرپشن کا داغ( ن) لیگ پر لگ چکا ہے اب جو مرضی کر لیں یہ داغ نہیں دھل سکتا ، ن لیگ کی حکومت ہر میگا پراجیکٹ میں کمیشن لیتی ہے ، تعمیر اتی منصو بو ں کے نام پر پورے لاہور کے گلی محلو ں میں کھدا ئی کر کے شہریو ں کو ذہنی مر یض بنا دیا گیا ہے ما ل رو ڈ ‘ ہا ل رو ڈ پر کھدائی کے کاموں سے تاجر طبقہ بہت زیادہ متا ثرہو رہاہے لو گو ں کے لاکھو ں کروڑو ں روپے کے کاروبار تباہ ہورہے ہیں مسلم لیگ کو صر ف اپنی کمیشن بنانے کی فکر لا حق ہے ہا ل رو ڈ سے ملحقہ علا قو ں میں تعمیر اتی کامو ں پر سستی کے مظاہرہ کا حکام نو ٹس لیں ان تعمیراتی کامو ں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو کی قیادت میں آنے والے الیکشن میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی دونوں کو شکست دیں گے اور انہیں عوام کی طاقت سے الیکشن سے آئوٹ کردیں گے۔