Live Updates

عوام تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہوکر ہی ملک کو بحرانوں اور اندھیروںسے نکال سکتے ہیں،محمودخان

کسی بھی حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو امن و امان بہتر حالات اورتعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرے،وزیرکھیل خیبرپختونخوا

جمعہ 11 مئی 2018 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی وکھیل اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے کہا ہے کہ عوام تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہوکر ہی ملک کو بحرانوں اور اندھیروںسے نکال سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو امن و امان بہتر حالات اورتعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرے جبکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اس مقصد میں پوری طرح کامیاب رہی ہے،آج ہم فخر سے کہتے ہیں کہ پائیدار امن قائم ہے اور عوام کو صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات مل رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چپریال گھڑی مٹہ سوات میں ایک عظیم الشان شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جب کے اجتماع سے ضلعی کونسلر بہادر خان ،تحصیل کونسلر عادل خان ،پی ٹی آئی کے رہنمائوں ملک اختر علی خان ،سعید خان ،محمد عالم خان اور حاجی زمین خان نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے این پی کے ممتاز اہم اور سرکردہ رہنمائوں جن میں سید حیدر علی،محمد حنیفہ،سردار علی،عثمان غنی ،حبیب اللہ ،ہدایت اللہ ،سعید احمد شاہ،انور شاہ ،میاں کریم بخش اور فضل نواب نے اپنے اپنے خاندانوں سمیت سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ اے این پی سے تیس سالہ ناطہ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

محمود خان نے کہا کہ اے این پی کے دورے حکومت میں نہ صرف امن و امان کی حالت خراب تھی بلکہ ہر چیز بکتی تھی ۔ایس ایم ایس اور ایزی لوڈ کلچرعام تھا حقدار کواس کا حق نہیں مل رہا تھا رشوت ،کرپشن ،کمیشن اور بدعنوانی عام تھی اور اُس وقت ان کے پارٹی لیڈر بدامنی کے وجہ سے اپنے صوبے میں نہیں آسکتے تھے جبکہ ہمارے دور حکومت میں وہ کھلم کھلا جلسے کر رہے ہیں یہی وہ تبدیلی ہے جس کا ہم نے 2013میں عوام کے ساتھ وعدہ کیا تھا آج لوگ میرٹ پر بھرتی ہورہے ہیں اور حقدار کو اس کا حق مل رہا ہے۔

محمود خان نے کہا کہ غیر منتخب تنخواہ دار سیاسی مشیر ذہنی توازون کھو چکے ہیںان کو اپنے لیڈر کی کرپشن نظر نہیں آ رہی اوروہ پی ٹی آئی کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے پھیلا رہے ہیں لیکن وہ جان لیں کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام میں سیاسی شعوربیدارکردیا اور وہ ان کے منفی پروپیگنڈوں میں نہیں آئینگے ۔محمود خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جو جہاد شروع کیا تھا اس میںوہ سرخرو ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن مخلص قیادت نہ ہونے کے وجہ سے ملک آگے کی بجائے پیچھے جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ سے غریب خاندانوں کو سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتالوں میں اعلی میعار کی طبی سہولیات مل رہی ہے۔انہوں نے صوبائی اسمبلی کی کا رکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں صوبائی حکومت نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے قیادت میں ریکارڈ قانون سازی کی ہے جس کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو مل رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم علماء کرام کی قدر کرتے ہیں جو اسلام سے محبت کرتے ہیں لیکن افسوس کے بعض علماء کرام اسلام کی بجائے اسلام آباد سے محبت کرتے ہیںاور حالات جیسے بھی ہو وہ حکومت میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے آیندہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ شرم کے مارے کوئی لینے والا بھی نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا مکان کے نعرے والے اور دیگر مختلف سیاسی مداریوں نے نئے لبادے میں عوام کو دھوکہ دینے کیلئے سرگرم ہیں لیکن وہ یاد رکھیں کہ ملک کے غیور عوام 2018کے عام انتخابات میں ان سیاسی مداریوں کو عبرت ناک شکست سے دو چار کرینگے اور پی ٹی آئی کوبھاری اکثریت سے کامیا ب کراینگے اور عمران خان آیندہ پاکستان کے وزیراعظم ہوںگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات