چوہدری نثارعلی خان کی الیکشن مہم کے سلسلے میں کارنرمیٹنگ کاانعقاد

ہفتہ 12 مئی 2018 20:03

چوہدری نثارعلی خان کی الیکشن مہم کے سلسلے میں کارنرمیٹنگ کاانعقاد
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) چیئرمین یوسی80کوٹھہ کلاں ملک محمد جہانگیر کے زیراہتمام کوٹھہ کلاں میں چوہدری نثارعلی خان کی الیکشن مہم کے سلسلے میں کارنرمیٹنگ کاانعقاد کیا گیا جس میں الحاج محمد افتخار،ملک آفتاب ، چوہدری خلیل،وائس چیئرمین طاہر ریاض تمام کونسلرزسمیت معززین علاقہ نے بھرپورشرکت کی،اس موقع پر عوام کاجم غفیر امڈ آیالوگوں نے بھرپوراندازمیں الیکشن مہم میں حصہ لیا،مقررین نے چوہدری نثارعلی خان کا واٹرسپلائی سکیم ،سڑکوں اورگلیوں کیلئے خطیر رقم دینے پر شکریہ اداکیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما الحاج محمد افتخارنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثارعلی خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔