Live Updates

پاکستان میں بین الاقوامی سطح کے لیڈر صدر پرویز مشرف ہیں،اقبا ل ڈار

ہفتہ 12 مئی 2018 21:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان عوام اتحاد کے جلسہ عام کا انعقاد آج اتوار کی شام 5بجے نشتر پارک میں منعقد کیا جارہا ہے جس سابق صدر اور پاکستان عوام اتحاد کے سربراہ جنرل(ر) پرویز مشرف دبئی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے پرویز مشرف جلسے میں اپنی پاکستان واپسی سمیت اہم علانات اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیںیہ نشتر پارک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جلسے سے تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان خطاب کریں گے جن میں ڈاکٹر امجد، پاکستان مسلم الائنس کے سربراہ امان اللہ خان پراچہ، سنی تحریک کے ثروت اعجاز قادری، پاکستان مسلم لیگ کے اقبال ڈار، اسلامی جمہوری اتحاد کے علامہ احسان الہی ظہیر، مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد،ریاض فتیانہ، اور دیگر خطاب کریں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی اتحاد کے سیکریٹری جنرل اقبال ڈار اور امان اللہ پراچہ نے خطاب کیا ، جبکہ اس موقع پر سنی تحریک کے فہیم الدین شیخ، سید شہاب الدین حسینی،پاکستان کنزریٹو پارٹی کے چیئرمین دانش چنا،اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

عوامی آتحاد کے سیکریٹری جنرل اقبال ڈار نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں تین بڑی جماعتیں ہیں اور تینوں حکومتوں میں شامل ہیں ان میں پنجاب و وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے، جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی اور خیبر پختونخوا میں عمران خان کی حکومت ہے، ان پارٹیوں میں تمام وہ لوگ شامل ہیں جو کہ بار بار کے آزمائے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بین حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور پاکستان کے جو سیاسی حالات ہیں انھیں دیکھتے ہوئے پاکستان کو بین الاقوامی لیڈر کی ضرور ت ہے، اور پاکستان میں بین الاقوامی سطح کے لیڈر صدر پرویز مشرف ہیں،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان عوامی اتحاد اپنے جھنڈے اور انتخابی نشان کا فیصلہ نہیں کیا ہے جھنڈے اور انتخابی نشان کا فیصلہ آئندہ پندرہ روز میں کرلیا جائے گا۔

اقبال ڈار نے کہا کہ پاکستان عوامی اتحاد پورے ملک سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گا۔ان امیدواروں میں غریب اور متوسط طبقے کے لوگ شامل ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق ، احسان الہی ظہیر، اور ریاض فتیانہ ہفتہ کی شب کراچی پہنچ جائیں گے۔پاکستان مسلم لیگ الائنس کے سربراہ امان اللہ پراچہ نے کہا کہ نشتر پارک کو قومی پرچموں اور بینرز، سابق صدر پرویز مشرف، اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کی تصاویر سے سجادیا گیا ہے۔

نشتر پارک کا جلسہ کراچی کی سیاست کو بدل کر رکھ دے گا، یاد رہے کہ گذشتہ شب پاکستان عوامی اتحاد کی جانب سے شہر کی مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں ، نشتر پارک پر آنے والی ریلی سے ڈاکٹر امجد،اور امان اللہ پراچہ نے خطاب کیا، انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی ملک کو تباہ و برباد کردیا ہے،اتوار کے روز نشتر پارک کا جلسہ کراچی کی سیاست میں نئی تاریخ رقم کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات