Live Updates

عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوامیںپنجاب سے بھی زیادہ اکثریت حاصل کریگی،امیرمقام

ہفتہ 12 مئی 2018 21:57

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ انشاء اللہ اس مرتبہ 2018کے عام انتخابات میںپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوامیںپنجاب سے بھی زیادہ اکثریت حاصل کریگی۔ان خیالات کااظہارانہوںنے سوات کے دورافتادہ علاقے گٹ ،ملم جبہ میںبجلی فراہمی منصوبے کے بعدوہاںکے مقامی افرادسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ آج دلی خوشی ہوئی کہ 9ہزارفٹ کی بلندی پرگٹ ،ملم جبہ کے مقام پربجلی سے محروم لوگوںکوبجلی مہیاکی جارہی ہے،یہ ہمارا نصب العین اورمیری شدیدخواہش ہے کہ ہرگھرمیںبجلی ہو،ہردورافتادہ علاقے کے سڑک ہو اورہرعلاقے میںسکول اورہسپتال کی سہولت موجودہو۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ 2018کے عام انتخابات میںترقی لانے والوںاورترقی کی راہ میںرکاوٹیںڈالنے والوںکے درمیان مقابلہ ہوگا،خیبرپختونخواکے عوام نے تبدیلی کاساتھ دیامگرصوبائی حکومت انکے توقعات پرپورانہیںاترسکی اب انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کاساتھ دیکرحقیقی ترقی والوںکے صف میںکھڑے ہوںگے۔

انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کی تبدیلی کے آثارخیبر پختونخواہمیںنظرنہیںآرہے ،پورے پاکستان کے عوام سے اپیل کرتاہوںکہ آکرخیبر پختونخوامیںتبدیلی کانظارہ کرلیں،پشاورکوکھنڈرات میںتبدیل کردیاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات