بھارتی آرمی چیف کو تحریک اور مہم میں فرق کا پتہ ہی نہیں،سید علی گیلانی

ہم مہم نہیں تحریک چلا رہے ہیں،تحریکیں کبھی بھی بندوق کی نوق پر ختم نہیں ہوتیں،نئی دہلی نے ہمیشہ جلاد صفت لوگوں کو کشمیر بھیجا،بیان

ہفتہ 12 مئی 2018 22:20

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو مسئلہ کشمیر کی سمجھ ہی نہیں ہے،ہم مہم نہیں تحریک چلا رہے ہیں،بھارتی آرمی چیف کوپتاہی نہیں کہ تحریکیں بندوق کی گولی سے ختم نہیں ہوتیں،کشمیری عوام بے حد اصولی اور جائز تحریک کیساتھ ہیں۔بھارتی آرمی چیف ہمیں مٹھی بھر نہ سمجھیں ایک قوم کی حیثیت سے جدو جہد ترک کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جنرل کو پتہ ہی نہیں کہ تحریک اور مہم میں کیا فرق ہے،ہم مہم نہیں آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں اور تحریکیں کبھی بھی بندوق کی نوق پر ختم نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ اپنے کٹھ پتلی جلاد کشمیر بھیجے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا تھا کہ بڑی تعداد میں کشمیری نوجوان ناراض ہیں اور اسلحہ اٹھا رہے ہیں لیکن آزادی ان کے لیے ممکن نہیں۔