فیصل آباد، ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کو عزت دو کے نام پرپاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کا خصوصی اجلاس

حکومت بہت جلد نیا ٹیکسٹائل پیکج دے رہی ہے جس کے تحت ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کو مزید مراعات دی جائیں گی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کے مسائل کو حل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، 31مئی سے قبل 35 ارب کے جاری شدہ ریفنڈ کے پیمنٹ آرڈرز کی ادائیگی کر دی جائے گی،وزرائے مملکت

ہفتہ 12 مئی 2018 23:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) ملک کیلئے قیمتی ذرِمبادلہ کمانے والی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کو عزت دو کے نام پرپاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کا خصوصی اجلاس،حکومت تین وزراء مملکت کی شرکت اور وزرائے مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت بہت جلد نیا ٹیکسٹائل پیکج دے رہی ہے جس کے تحت ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کو مزید مراعات دی جائیں گی ۔

ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کے مسائل کو حل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور اِس سلسلے میں 31مئی سے قبل 35 ارب روپے کے جاری شدہ ریفنڈ کے پیمنٹ آرڈرز کی ادائیگی کر دی جائے گی ۔مزید براں کارٹن اور پولیسٹر یارن پر برآمدی ڈیوٹی کی واپسی کے سلسلے میں سوموار کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے نمائندگان ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق یہ بات رانا افضل خاں، چوہدری عابد شیر علی اور حاجی اکرم انصاری وزرائے مملکت برائے خزانہ، توانائی اور کامرس و ٹیکسٹائل نے آج پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن میں ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اِس موقع پر قومی اسمبلی کے ممبر میاں عبدالمنان کے علاوہ چیئرمین پریگمیا اعجاز کھوکھر ، شیخ مختار احمد چیئرمین فیسکو بورڈ، وحید خالق رامے، ڈاکٹر خرم طارق ، محمد امجد خواجہ، کاشف ضیاء ودیگر ایسوسی ایشن کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خاں نے کہا کہ رانا محمد افضل خاں نے کہا کہ حکومت بہت جلد نیا ٹیکسٹائل پیکج دے رہی ہے جس کے تحت ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کو مزید مراعات دی جائیں گی ، کارٹن اور پولیسٹر یارن پر برآمدی ڈیوٹی کی واپسی کے سلسلے میں سوموار کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے نمائندگان ملاقات کریں گے حاجی اکرم انصاری نے کہا کہ M3انڈسٹریل سٹیٹ نے 45ایکڑ پر نیا اور جدید ایکسپو سنٹر تعمیر کیا جارہا ہے اور توقع ہے کہ یہ آئندہ دو سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔

چوہدری عابل شیر علی نے کہا کہ صنعتوں کو مسلسل اوربِلا تعطل بجلی مہیا کی جارہی ہے جبکہ اِس کی قیمتوں میں کمی کابھی از سرِنوع جائزہ لیا جارہا ہے۔اس سے قبل میاں نعیم احمد ، چیئرمین پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن(نارتھ زون) نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہا کہ کاٹن اور پولیسٹر یارن کی درآمد پر ڈیوٹی سے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کی پیداواری لاگت بڑھ چکی ہے۔

اور یہ صنعتوں کیلئے تباہی کا باعث بن رہا ہے ۔ملک کیلئے قیمتی ذرِمبادلہ کمانے والی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کو عزت دو ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور بھارت میں ٹیکسٹائل صنعتکاروں کو مراعات دی جارہی ہے ۔ لیکن پاکستان میں اضافی ڈیوٹی لگا کر کاروبار تباہ کیا جارہا ہے جس سے بڑی تعداد میں لوگ روزگار سے محروم ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہماری اور بھارتی صنعتکاروں کی پیداواری لاگت کا جائزہ لے اندازہ ہوجائے گا ہم کس مشکل میں ہیں حکومت پہلے سے عائد شدہ ڈیوٹی کو بھی ختم کرے۔انکا کہنا تھا کہ حکومت ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے ساتھ 2سال کا معاہدہ کرے اور سپورٹ فراہم کرے تاکہ تسلسل سے ایکسپورٹ کو بڑھایا جاسکے۔