Live Updates

نوازشریف نے اجمل قصاب کے گھر کا پتا ہندوستان کودیا،شیخ رشید

بھارت سے دوستی میں نواز شریف نےپاکستان سے دشمنی کی،ڈالر 119روپے کا کردیا گیا تاکہ عبوری حکومت آئے توہم قرضہ ادا نہ کرسکیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 مئی 2018 13:54

نوازشریف نے اجمل قصاب کے گھر کا پتا ہندوستان کودیا،شیخ رشید
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مئی 2018ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الزام عائد کیا ہے کہ نوازشریف نے اجمل قصاب کے گھر کا پتاہندوستان کودیا،بھارت سے دوستی میں نواز شریف نے پاکستان سے دشمنی کی،ڈالر 119روپے کا کردیا گیا تاکہ عبوری حکومت آئے توہم قرضہ ادا نہ کرسکیں۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پرردعمل میں کہا کہ عوام پاکستان اور ترقی کیلئے عمران خان کاساتھ دیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈالر 119روپے کا کردیا گیا تاکہ عبوری حکومت آئے توہم قرضہ ادا نہ کرسکیں۔شیخ رشید نے نوازشریف کے بیان پراظہارتشویش کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اجمل قصاب کے گھر کا پتا نوازشریف نے ہندوستان کودیا۔ بھارت سے دوستی میں نواز شریف نے پاکستان سے دشمنی کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے گزشتہ روز انگریزی قومی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے عسکریت پسندوں نےہندوستان میں جاکر ممبئی حملے کیے۔

جس میں ایک سوپچاس لوگ ہلاک ہوئے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ابھی تک عدالتوں میں انکوائری چل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک حکومت کا ہونا ضروری ہے۔ اس وقت تین متوازی حکومتیں کام کررہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے بیان پر حکومت کی مخالف سیاسی جماعتوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری اپنے مفاد کیلئے پاکستان کا سودا بھی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پراپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف دور جدید کا میرجعفر ہے جس نے ذاتی مفادات کیلئے انگریزوں سے ہاتھ ملایا کر قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف محض چوری کے 300 ارب روپے۔ جو انہوں نے اپنے بیٹوں کی بیرون ملک کمپنیوں میں چھپا رکھے ہیں۔ انہو ںے کہاکہ نوازشریف نے چوری بچانے کیلئے ریاست پاکستان کیخلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا اصل چہرہ آج پوری طرح قوم کے سامنے ہے۔ اپنی سیاہ کاریاں بچانے کیلئے نواز شریف فوج، نیب اور سپریم کورٹ جیسے ریاستی ادارے تباہ کرنے پر ہی بضد نہیں بلکہ یہ پاکستان کے مستقبل سے کھلواڑ پر اترآیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ نواز شریف! قوم کو بتاؤ تم نے اپنے چار سالہ دورِ وزارت عظمیٰ کے دوران زبان کیوں نہیں کھولی اور کیوں کوئی کارروائی نہیں کی؟ آج بھی تو تمہارا ہی ایک مہرہ وزیر اعظم ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات