آزاد حکومت نیلم ویلی میں سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے،سپیکر قانون ساز اسمبلی کو نیلم کی نمائندگی سے دستبردار ہو جانا چاہیے ،نیلم ویلی میں سائن بورڈ ز کی عدم تنصیب کے باعث آئے روز حادثات معمول بن گئیہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر قانون ساز اسمبلی محترمہ شازیہ اکبر چوہدری کی بات چیت

اتوار 13 مئی 2018 18:20

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر قانون ساز اسمبلی محترمہ شازیہ اکبر چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد حکومت نیلم ویلی میں سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے،سپیکر قانون ساز اسمبلی کو نیلم کی نمائندگی سے دستبردار ہو جانا چاہیے ،نیلم ویلی میں سائن بورڈ ز کی عدم تنصیب کے باعث آئے روز حادثات معمول بن گے ہیں ،میڈیکل کالج کے طلبا کی شہادت پر بہت دکھ ہوا،نیلم ویلی میں سہولیات کی فراہمی کی ذمہ دار تمام حکومتیں ہیں ،گزشتہ ساٹھ سالوں سے نیلم ویلی کی عوام کے ساتھ زیادتیاں ہو رہی ہیں ،سیاحوں کو حفاظتی تدابیر سے آگاہی کرنے میں ضلعی انتظامیہ مکمل ناکام ہو چکی ،اس حادثہ میں ضلعی انتظامیہ برابر کی قصور وار ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نیلم ویلی کی محرومیوں کا ازالہ پی پی پی ہی کر سکتی ہے ،شاہ غلام قادر نے نیلم کی عوام کو دکھ ہی دیے ہیں ،گزشتہ تین صدیوں میں اتنے حادثات نیلم روڈ پر نہیں ہوئے ہیں جتنے گزشتہ دو سالوں میں ہو چکے ہیں ،شاہ غلام قادر کو اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہو جانا چاہیے ،نیلم ویلی کی عوام کو سہانے خواب دیکھانے والے اب شرمندہ ہیں ۔