چیئرمین نیب ہم آپ کوایسے نہیں چھوڑیں گے،نواز شریف

منی لانڈرنگ کےالزام پر بھی کمیشن بننا چاہیے،چیئرمین نیب کمیشن میں کہیں میں معافی مانگتا ہوں اورگھرجاتا ہوں۔قائد مسلم لیگ نوازشریف کا بونیر جلسہ عام سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 مئی 2018 19:25

چیئرمین نیب ہم آپ کوایسے نہیں چھوڑیں گے،نواز شریف
بونیر(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ
چیئرمین نیب ہم آپ کوایسے نہیں چھوڑیں گے،منی لانڈرنگ کے الزام پر بھی کمیشن بننا چاہیے،چیئرمین نیب کمیشن میں کہیں میں معافی مانگتا ہوں اور گھر جاتا ہوں۔ انہوں نے آج بونیر عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بونیر بتا رہا ہے کہ 2018ء مسلم لیگ ن کا سال ہوگا۔

میں آرہا تھا تومیں نے دیکھا اور پڑھا ،یہاں لکھا ہوا تھا کہ مسکرائیے ، آپ مردان میں ہیں۔ کے پی میں اگر مسلم لیگ ن کی حکومت ہوتی توموٹروے یہاں پہنچ چکی ہوتی۔دہشتگردی ہم نے ختم کی۔دہشتگردی کی آنکھ میں آنکھ ڈال کرہم نے دہشتگردی ختم کی۔ سلام بونیر والوں کوجنہوں نے تکلیفیں اٹھائیں ،گھر سے بے گھر ہوگئے۔

(جاری ہے)

دیکھ لیں جوعمران خان نے آپ کودھوکہ دیا۔

لیکن ہم آئیں گے توبونیر سے کراچی تک ٹھیک کریں گے۔سڑکیں اور پل بھی بنائیں گے۔ نوازشریف نے دہشتگردی ، لوڈشیڈنگ کاختم کرنے کا وعدہ کیا توپورا کیا۔ ہمارا یہ منشور رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم آکر خیبرپختونخواہ کی ترقی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جس نے ایٹمی قوت ، دہشتگردی کاخاتمہ، موٹروے بناتا ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرتا ہے، گارگل کی لعنت سرلیتا ہے۔

آج اس نوازشریف پرغداری کاالزام لگایا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل قرار دے دیا۔ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔جاؤ چھٹی۔کتنے افسوس کی بات ہے۔ پھر غدار کہا جاتا ہے۔ پاکستان کیلئے چھ ایٹمی دھماکے کرنا کیا غداری ہے؟نوازشریف نے کہاکہ آئین توڑنے، مارشل لاء لگانے والے ، دہشتگردی لانے والے محب وطن ہیں؟یہاں الٹی گنگا بہتی ہے۔

یہ الٹی گنگا نہیں بہے گی۔ہم اس کے سامنے بندھ باندھے گے اور الٹی گنگا کوسیدھی گنگا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے غدار کہا جاتا ہے کیونکہ میں کہتا ہوں کہ پاکستان دنیا میں اکیلا ہوتا جارہا ہے۔مجھے کہتے یہ بات قبول نہیں ہے۔مجھے کیا پاکستان کیلئے اچھا مشورہ نہیں دینا چاہیے؟ یہ میرا ملک ہے،کسی کی جاگیر نہیں ہے۔ یہ میرا یہ آپ سب کا ملک ہے۔

ہم ان تمام طاقتوں کا سامنا کریں گے جومیرے وطن کونقصان پہنچاتی ہیں۔اگر میں غدار ہوں توپھر قومی کمیشن بناؤ،حساب کتاب ہوجائے۔مجھے غدار کہنے والے بھی آئیں اور میں بھی پیش ہوں گا۔ جومجرم ہے اس کوسرعام پھانسی پرلٹکایا جائے۔انہوں نے کہاکہ قسم کھاتا ہوں !ووٹ کی حرمت کو پامال نہیں ہونے دوں گا۔آپ بھی وعدہ کریں آپ میرے مشن میں میرا ساتھ دوگے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف محب وطن ہے ۔تم غدار کہتے ہو،تم سب سے بڑے غدار ہو۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب صاحب ہم آپ کواس طرح سے نہیں جانے دیں گے۔ پانچ ارب ڈالر شواہد دو ورنہ قوم سے معافی مانگو۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ منی لانڈرنگ پر بھی کمیشن بننا چاہیے۔ چیئرمین نیب ہم آپ کو ایسے نہیں چھوڑیں گے۔ چیئرمین نیب کمیشن میں کہے میں معافی مانگتا ہوں اور گھرجاتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے ساتھ یہی ہوتا آیا ہے۔ بھٹو کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا گیا۔ لیکن اب عوام ووٹ کی عزت کوبحال کروائے گی۔