مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے محمد یاسین ملک کو گرفتار کر لیا

جمعرات مئی 16:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سرینگر میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک کو سرینگر کے علاقے حیدرپورہ میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پر مشترکہ حریت قیادت کے ایک اجلاس میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ یاد رہے کہ سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف کل نما ز جمعہ کے بعد مقبوضہ علاقے میں احتجاجی مظاہروں کی کال دی ہے ۔