آزاد کشمیر حکومت وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات پر تمام شعبوں میں اصلاحات لا رہی ہے‘وزیر بحالیات ناصر حسین ڈار

جمعہ 18 مئی 2018 12:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایات پر تمام شعبوں میں اصلاحات لا رہی ہے اور بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

صنعتکارو کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں مہنگائی روکنے کے لیے مانیٹرنگ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ پرائس کنٹرول لسٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس کے علاوہ تمام اضلاع میں سستے بازار قائم کئے گئے ہیں ۔ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں اخوت ، بھارے چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے چنانچہ تاجروں کو رمضان المبارک میں قیمتوں پر مناسب کنٹرول رکھنے اور نگرانی کے خاتمہ کے لیے عوام الناس کا ساتھ دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کو بھی رمضان المبارک میں مقبوضہ کشمیر کے اندر کریک ڈائون اور پر تشدد کارروائیوں سے باز رہنا چاہیے -