وزیراعظم فاروق حیدر (کل )نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد پر مظفر آباد میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرینگے

جمعہ 18 مئی 2018 17:35

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان(کل) 19مئی2018کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد پر دارلحکومت مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرینگے ۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرے میں سیاسی و مذہبی قائدین اور حریت رہنمائوں سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔