مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ میں ایک اور نوجوان شہید دیا، تعداد 4ہو گئی

ہفتہ 19 مئی 2018 15:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ہفتے کے روز ضلع کپواڑہ میں ایک اور کشمیر نوجوان کو شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ہندواڑہ میں برنجل ویلگام میںایک پر تشدد آپریشن کے دوران شہید کیا ۔ فوجیوں نے جمعہ کے روز بھی اسی علاقے میں تین نوجوان شہید کر دیے تھے اور اس طرح سے دو روز کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر چار ہو گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق علاقے میں فوجی آپریشن تاحال جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :