آزاد خطہ میں قائم ہونے والی مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2سال میں انتقامی کاروائیوں اور تبادلوں کیس وا کچھ نہیں کیا ‘

موجودہ حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ گل منیرکی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 19 مئی 2018 22:25

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر پوٹھہ بینسی راجہ گل منیرنے کہا ہے کہ آزاد خطہ میں قائم ہونے والی مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2سال میں انتقامی کاروائیوں اور تبادلوں کیس وا کچھ نہیں کیا موجودہ حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے الیکشن سے پہلے بلند و بانگ دعوے کرنے والی لیگی حکومت سے آج آزادکشمیر کی عوام سخت مایوس ہو چکی ہے ۔

پیپلزپارٹی کے منصوبہ جات کو ختم کرنا ن لیگ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاراجہ گل منیرنے کہاکہ بھارتی جارحیت پر نواز حکومت کی خاموشی سے سازش کی بو آرہی ہے لائن آف کنٹرول پر جنگ کا سماں ہے پاکستانی حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں کشمیریوں کی جانی ،مالی نقصان کی ان کو کوئی فکر نہیں کشمیری عوام پاک افواج کے ساتھ مل کر بھارت کو جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں بھارت کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونگے بھارت کو کشمیریوں کے ہر خون کے قطرے کا حساب دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں جتنے ترقیاتی او رمیگا پراجیکٹ مکمل کیے اس کی مثال آزادکشمیر کی تاریخ میں نہیں ملتی پیپلزپارٹی کے منصوبہ جات کو ختم کرنا ن لیگ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔