مسلم لیگ (ن) نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ،ْ فواد چوہدری

ملک کو نئے سرے سے تخلیق کرنے کی ضرورت ہے ،ْپاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو دوبارہ اس کی منزل تک پہنچائے گی ،ْانٹرویو

منگل مئی 16:44

مسلم لیگ (ن) نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ،ْ فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک اس وقت انتہائی مشکل موڑ پر کھڑا ہے ،ْملک کو تباہی کے اس دہانے پر لا کھڑا کرنے میں تجربہ کار مسلم لیگ (ن) کی ٹیم کا ہاتھ ہے۔

(جاری ہے)

انةہوںنے کہاکہ ملک کو نئے سرے سے تخلیق کرنے کی ضرورت ہے اور انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو دوبارہ اس کی منزل تک پہنچائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو بھی ملک کے بہت سے راز جانتے تھے لیکن وہ پھانسی چڑ گئے پر ملک میں کسی قسم کی منفی سیاست نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے خیال میں ریاست اور اس کے اداروں کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ جب ان کے خلاف فیصلہ آیا تو وہ ریاستی اداروں کو دھمکیاں دینے لگے۔