صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا ، محکمہ موسمیات

منگل 22 مئی 2018 18:17

لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم راولپنڈی ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویثر ن میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش صوبہ خیبرپختونخوا میں میرکھانی کا مقام پر10 ملی میٹر جبکہ چترال04، دروش، کالام02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی چھور میں پڑی جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ، مٹھی میں46 ،سبی میں 45، کراچی ، موہنجوداڑو، ٹھٹھہ، سکھر 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔