
کرپٹ سیاستدانوں نے بلوچستان کو تباہ وبربادکردیا ،صوبے کو دیانت دار قیادت ملنے سے مسائل حل ہوسکتے ہیں،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ
منگل 22 مئی 2018 19:20
(جاری ہے)
ان لوگوں نے اتنے قرضے لیے کہ اب ان کا سود ادا کرنا بھی مشکل ہوچکاہے ۔
اس گندے اور شیطانی نظام کی نحوست ہے کہ معصوم بچوں اور بچیوں کے اغوا ، زیادتی اور پھر انہیں مار دینے کے واقعات ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل ملک میں نظام مصطفی ؐ کا نفاذ چاہتی ہے ہم ایسا نظام چاہتے ہیں کہ کسی غریب کا استحصال نہ ہو ۔ عام آدمی کو بھی تعلیم ، علاج ، روزگار اور انصاف جیسی بنیادی سہولتیں اس کی دہلیز پر ملیں ۔ انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کی حکومت احتساب کا ایسا مضبوط نظام بنائے گی کہ کوئی بڑے سے بڑا صاحب اختیار بھی احتساب سے بچ نہیں سکے گا ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ دجالی نظام میں یہ سکت نہیں کہ وہ کسی ظالم کا احتساب کر کے اسے نشان عبرت بناسکے ۔ انہوںنے کہاکہ حکمران آئین کی صرف ان دفعات پر عمل کرتے ہیں جن میں ان کے اختیارات کا ذکر ہوتاہے اور جن دفعات میں عوام کے حقوق کا ذکر ہو ، وہاں یہ اندھے ، گونگے اور بہرے بن جاتے ہیں ۔ متحدہ مجلس عمل اقتدار میں آ کر اس ستر سالہ ظلم و جبر کے نظام کا خاتمہ کرے گی ۔ ہم وی آئی پی کلچر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور سودی نظام کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر کے ملک میں عشر و زکوة کا شرعی نظام رائج کریں گے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.