
نامناسب رویے پر جن اراکین کو معطل کیا تھا ان کی سزا ختم کردی جائے ، ان کے بغیر ایوان سنسان لگتا ہے ،عبدالقدوس بزنجو
ہمارے پارلیمانی لیڈر اور میں نے معذرت کرلی ،معاملہ تھا جو ہوگیا ،آپ اس کو در گزر کردیں، ڈاکٹر حامد اچکزئی آپ کی جماعت کے اراکین مسلسل سیڑھیوں پر بیٹھ کر بہت کچھ بول رہے ہیں انہیں اس سے روکیں، اسپیکر بلوچستان اسمبلی حزب اختلاف کے اراکین کو اس معاملے کو عدالت میں نہیں لے کے جانا چا ہیے تھا،میر عاصم کرد گیلو
منگل 22 مئی 2018 23:29

(جاری ہے)
صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو میر عاصم کرد گیلو نے کہا کہ حزب اختلاف کے اراکین کو معاملہ عدالت میں نہیں لے کے جانا چاہئے تھا ۔
عدالت نے بھی ان کی درخواست مسترد کردی ہے ۔ڈاکٹر حامد اچکزئی نے کہا کہ ہمارے اراکین کی غلطی پر انہیں معطل کردیا گیا ہے لیکن سابق مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی کے معاملے پر کیوں ایکشن نہیں لیا گیا یہ اراکین اسمبلی کا دہرا معیار ہے جس پر وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی ہماری بڑی ہیں ان کا معاملہ ایوان کے باہر ہوا ہے ایوان سے باہر کے معاملات ایوان سے باہر ہی دیکھیں گے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ انہیں معزز وزراء اور اراکین اسمبلی کو یہ بتاتے ہوئے انتہائی مسرت ہورہی ہے کہ 31مئی کو اسمبلی اپنی 5سالہ مد مکمل کررہی ہے آئینی طو رپر پارلیمانی سال میں اسمبلی کو 100دن مکمل کرنے ہوتے ہیں لیکن بلوچستان اسمبلی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ایک سال میں ایک سو چار دن اجلاس کئے جس پر اراکین اسمبلی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اسپیکر اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ پانچ سال کے دوران اسمبلی میں 385سوالات کے نوٹس دیئے گئے جن میں سے 318نمٹائیں گے اسمبلی میں 112تحریک التواء موصول ہوئیں جن میں سے 79پر بحث جبکہ 33کونمٹا دیا گیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں 7مارچ 2017کو توجہ دلائو نوٹس متعارف کرایا گیا اسمبلی نے 30توجہ دلائو نوٹس نمٹائیں ۔انہوں نے کہا کہ 36مختلف معاملات پر چیئرکی جانب سے رولنگ دی گئی جبکہ اسمبلی کے انضباط کار مجریہ 1974میں 51ترامیم بھی کی گئیں۔ اسپیکر نے مزید کہا کہ 5سالوں کے دوران کمیٹیوں نے بھی احسن کارکردگی دیکھائی جس پر وہ تمام کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کی مشکور ہے اسمبلی کے اراکین اور اسٹاف کو مختلف غیر ملکی تربیاتی پروگراموں میں بھی بھیجا گیا جہاں انہوں نے مختلف امور پر تربیت حاصل کی انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے اجلاس کا بائیکاٹ اور واک آئوٹ کیا گیا جو ان کا جمہوری حق ہے لیکن اس کے لئے جو طریقہ کار اپنایا گیا کاغذات پھاڑے گئے غیر جمہوری ریمارکس دیئے گئے وہ اسمبلی کے شایان شان نہیں تھے انہوں نے کہا کہ سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور نواب ثناء اللہ زہری اور موجودہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی ایوان میں بہترین کردار نبھایا میر عبدالقدوس بزنجو نے مختصر مدت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے جس کے تمام لوگ معترف ہیں انہوںنے اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال اور سابق اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع کی کارکردگی کو بھی بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں اپوزیشن لیڈران نے ایوان میں بہترین طریقے سے حزب اختلاف کا کردار نبھایا انہوں نے کہا کہ پارلیمانی لیڈران خواتین اور اقلیتی اراکین نے بھی بہترین کارکردگی دیکھائی جس پر میں ان کی شکرگزار ہوں انہوںنے کہا کہ میں یہ تو نہیں کہہ سکتی کہ یہ آخری اجلاس ہے مگر پھر بھی جتنے بھی وزراء اور اراکین اسمبلی تھے وہ تمام ایک خاندان کی مانند رہے اور ہمیں ایک دوسرے کو اچھے انداز میں خدا حافظ کہنا چاہئے ہم نے اچھی روایات قائم کی ہیں امید ہے آنیوالے ممبران بھی اس سلسلے کو جاری رکھیں گے اسپیکر نے کہا کہ رنجشیں اور گلے ہو جاتے ہیں ہمیں ان تمام چیزوں کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے اسٹاف کی بھی شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مشکل وقت میں بھی اسمبلی کو بہترین انداز میں چلایا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا بعد ازاں انہوںں نے گورنر کا حکم نامہ سناتے ہوئے اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی حدت میں اضافہ سیلابوں اور طوفانوں کا سبب، ڈبلیو ایم او
-
غزہ میں جنگ بندی اور امدادی ترسیل کی قرارداد امریکہ نے پھر ویٹو کر دی
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.