صحافی کو دھمکی دے کر فاروق حیدر نے خود کو بے نقاب کر دیا‘پاکستان میں نواز شریف کے عدلیہ مخالف بیانات کو درست قرار دینے والے شخص کیطرف سے انوکھی دھمکی سمجھ سے بالاتر ہے

تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماچوہدری محمد اسحاق طاہر ایڈوکیٹ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 23 مئی 2018 18:02

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) صحافی کو دھمکی، راجہ فاروق حیدر خان نے خود کو بے نقاب کر دیا.

(جاری ہے)

پاکستان میں نواز شریف کے عدلیہ مخالف بیانات کو درست قرار دینے والے شخص کیطرف سے انوکھی دھمکی سمجھ سے بالاتر ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد اسحاق طاہر ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نیکہا کہ راجہ فاروق حیدر ریاست کے وزیر اعظم ہیں،ان کا منصب اس بات کا ذمہ دار ہے کہ وہ میڈیا کو ہر سوال کا جواب دیں تاکہ میڈیا کے ذریعے لوگ ریاستی امور سے باخبر رہیں، گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں صحافی نے آزادکشمیر کی عدالت العالیہ میں ججز تعیناتی بارے سوال کیا تو وزیراعظم صاحب غصہ میں آگئے، اور صحافی کو گرفتاری کی دھمکی دیدی، حالانکہ اگر صحافی کا سوال غلط تھا، یا اس میں کوئی امرمانع تھا تو وزیراعظم کو اپنے منصب کا خیال رکھتے ہوئے تصیحح کرنی چاہیئے تھی، اصل میں وزیراعظم آزادکشمیر کو جب آئینہ دکھایا جائے تو وہ برداشت نہیں کرسکتے، ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے 4 لیگی کارکنان کو جج لگوا دیا کیا یہ آپکا میرٹ ہی.

یہ سوال وزیر اعظم صاحب کے نظر میں عدالتوں کا مذاق اُڑانے کے زمرے میں آیا اور ایک جنرلسٹ کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی. دوسری جناب میاں نوازشریف اور پوری ن لیگ نے عدلیہ کو بُرا بھلا کہتے ہیں اور ججز کو ماں بہین کی گالیاں دیتے ہیں کیا وہ عدالت کی توہین نہیں.