حریت رہنمائوں اور تنظیموں کی طرف سے بھارتی فوج کی طالبات پر فائرنگ کی مذمت
بیٹی بچائواور بیٹی پڑھائو کا ڈھنڈورا پیٹنے والے کشمیری بیٹیوں پر وحشیانہ مظالم ڈھا رہے ہیں
بدھ 23 مئی 2018 18:02
(جاری ہے)
اس خونین واقع نے ایک بار پھر یہ حقیقت واضح کردی ہے کہ بھارتی فورسز کے نزدیک نہ توکشمیریوں کے مذہبی احساسات کی کوئی قدر و قیمت ہے اور نہ ہی انسانی زندگی ان کیلئے کوئی معنی رکھتی ہے۔
جموں وکشمیر ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی اورتحریک مزاحمت کے سربراہ بلال احمد صدیقی نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں نہتے لوگوں پر فائرنگ اورچار طالبات کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے جنگ بندی کے بھارتی دعوئوں کی قلعی کھو ل دی ہے۔انہوںنے اس واقعے کو انتہائی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کا ذہنی توازن پوری طرح سے بگڑ چکا ہے۔فریدہ بہن جی نے شوپیاں کے عوام کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے فوج کی افطار پارٹی کو مسترد کیا،وہ دیگر لوگوں کیلئے ایک سبق ہے۔وائس آف وکٹمز کے کوارڈینیٹر عبدالرئوف خان اور پیروان ولایت نے اپنے بیانات میں شوپیاںمیں چار طالبات کے زخمی ہونے کے واقعے کو بھارتی جمہوریت پر ایک دھبہ قرار دیتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔انہوںنے شوپیان میں بھارتی فوج کی کارروائی کو بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیٹی بچائواور بیٹی پڑھائو کا ڈھنڈورا پیٹنے والے کشمیری بیٹیوں پر وحشیانہ مظالم ڈھا رہے ہیں جس سے واضح ہوجاتا ہے کہ بھارت میں جمہوریت نام کی کوئی شے موجود نہیں ہے۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی ایک بیان میں شوپیاں میں چار کشمیری طالبات کو ذخمی کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.