پاکپتن، چوری کی دو وارتوں میں لاکھوں روپے کا سامان اور نقدی چرا لی گئی

ہفتہ 26 مئی 2018 13:59

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) چوری کی دو وارتوں میں لاکھوں روپے کا سامان اور نقدی چرا لی گئی۔ پہلی واردات میں ملتان کا رہائشی ایک شخص اپنی گاڑی سٹی روڑ عارفوالا پر کھڑی کرکے ایک دوکان میں گیا ۔

(جاری ہے)

ایک ملزم فاروق اس کی گاڑی نقدی رقم 170000روپے ،کریڈٹ کارڈ،شناختی کارڈ وغیرہ چرا کر لے گیا۔ دوسری واردات میں گگومنڈی کا علی رضا عارفوالا میں اپنی دوکان البدر کالونی میں بند کرکے گیا چوروں نے اس کی دوکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کی ایل سی ڈی مشین، نقدی ،پنکھے چرا کر لے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :