سکل ڈیویلپمنٹ کونسل اور فرنٹیئر ویڑن آرگنائزیشن میں معاہدہ

ہفتہ 26 مئی 2018 16:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی ) کے ڈوول ٹریننگ سسٹم 2020 کے اقدامات کے سلسلے میں سکل ڈیویلپمنٹ کونسل پشاور ( ایس ڈی سی ) نے پہلے بیچ کی تربیت کے لئے فرنٹیئر ویڑن آرگنائزیشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت 60 تعلیم یافتہ نوجوانوں کو کمپیوٹر اور الیکٹریشن کے شعبوں میں تربیت دی جائے گی اس تربیتی پروگرام کی خصوصیت یہ ہے کہ تربیت یافتگان کو ادارے میں تربیت کے ساتھ مختلف انڈسٹریز ،ورکشاپس اور دفاتر میں بھیجا جائے گا تاکہ وہ مارکیٹ کے حقیقی ماحول میں کام کرسکیں تربیت کا یہ حصہ لازمی ہوگا اس موقع پر ایس ڈی سی کے چیئر مین حاجی محمد جاوید نے ای ایف پی کے ان اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس پروگرام کے تحت فارغ ہونے والے طلباء کو جاب ملنے میں آسانی ہوگی وہ بہتر طریقے سے کام کر سکیں گے انہوں نے عنقریب دوسرے شعبوں میں بھی اس قسم کی تربیت کا آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :